صحت کو لے کر اٹھے سوالات کے درمیان سلمان خان کا جواب
اداکار سلمان خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کا جواب دیا ہے۔ ممبئی میں سلم ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی (ایس آر اے) کے ایک پروگرام میں ان کی تبدیل شدہ تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں نے ان کی صحت کے بارے
صحت کو لے کر اٹھے سوالات کے درمیان سلمان خان کا جواب


اداکار سلمان خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کا جواب دیا ہے۔ ممبئی میں سلم ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی (ایس آر اے) کے ایک پروگرام میں ان کی تبدیل شدہ تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں نے ان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔ اب سلمان نے ان قیاس آرائیوں کا جواب انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کرکے اپنے انداز میں دیا ہے۔

سلمان نے اپنے فارم ہاو¿س میں لی گئی کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ بلیک اینڈ وائٹ لباس، کاو¿ بوائے ہیٹ اور بیریٹ کیپ میں نظر آ رہے ہیں۔ تصاویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ آپ سب کیسے ہیں؟ اداکار کا کیپشن سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، اور بہت سے لوگ اسے ان کی صحت کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں کے طنزکے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

ایک حالیہ وائرل ویڈیو نے سلمان کی صحت کے بارے میں سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر بحث چھیڑ دی۔ کچھ لوگوں نے قیاس کیا کہ وہ دوبارہ ٹرائیجیمنل نیورالجیا جیسی حالت میں مبتلا ہیں، حالانکہ اداکار یا ان کی ٹیم کی طرف سے کوئی سرکاری معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande