نیشنل ایوارڈ  پانے کے بعد جذباتی ہوئے کارتک آرین
اداکار کارتک آرین نے اپنے کیریئرکی سب سے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 72 ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں ’چندو چمپئن‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ یہ ان کے کیریئر کا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ ہے۔ اس اعزاز کا اعلان ہوتے ہی کارتک اپنے جذبات پر
نیشنل ایوارڈ  پانے کے بعد جذباتی ہوئے کارتک آرین


اداکار کارتک آرین نے اپنے کیریئرکی سب سے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 72 ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں ’چندو چمپئن‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ یہ ان کے کیریئر کا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ ہے۔ اس اعزاز کا اعلان ہوتے ہی کارتک اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور خوشی سے جھوم اٹھے ۔ انہوں نے ملیالم فلم بھرمیوگم کے لیے اداکار مموٹی کے ساتھ اس زمرے میں مشترکہ طور پر ایوارڈ حاصل کیا۔

نیشنل ایوارڈ کے اعلان کے بعد، کارتک نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ ایوارڈز کے اعلان کا براہ راست مشاہدہ کررہے ہیں۔ ان کے نام کا اعلان ہوتے ہی وہ خوشی سے اچھل پڑے۔ اس کے بعد ان کے والدین نے انہیں گلے لگا کر مبارکباد دی۔ ویڈیو میں ان کی والدہ کو پیار سے اپنے بیٹے کے گال پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے اس خاص لمحے کو اور بھی جذباتی بنا دیا ہے۔

کارتک نے ویڈیو کے ساتھ لکھا، میں اب بھی اس احساس کو محسوس کرتا ہوں۔ کچھ لمحات الفاظ سے باہر ہیں۔ برسوں سے پیارا خواب پورا ہوا ہے۔ میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر انہوں نے لکھا، ”خواب پورے ہوتے ہیں۔“

غور طلب ہے کہ 'چندو چمپئن' ہندوستان کے پہلے پیرا اولمپک گولڈ میڈلسٹ مرلیکانت پیٹکر کی زندگی پر مبنی فلم ہے۔ کارتک آرین نے اس کردار کو نبھانے کے لیے سخت جسمانی اور ذہنی تیاری کی تھی، جسے شائقین اور ناقدین نے یکساں طور پر سراہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande