کے بی سی کے نئے سیزن میں’سوچنا تو پڑے گا‘، نئے سیزن میں امیتابھ بچن نے کئی تبدیلیوں کا انکشاف کیا
مقبول ٹی وی کوئز شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ (کے بی سی) 10 اگست کو اپنے 18ویں سیزن کے ساتھ واپسی کرنے والا ہے۔ اس بار شو کے فارمیٹ اور رولز میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شو کے میزبان امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک نئے پرومو میں وضاح
کے بی سی کے نئے سیزن میں بدل جائے گا کھیل، امیتابھ بچن کا انکشاف


مقبول ٹی وی کوئز شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ (کے بی سی) 10 اگست کو اپنے 18ویں سیزن کے ساتھ واپسی کرنے والا ہے۔ اس بار شو کے فارمیٹ اور رولز میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شو کے میزبان امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک نئے پرومو میں وضاحت کی ہے کہ بدلتے ہوئے ڈیجیٹل دور کو دیکھتے ہوئے اب اس شو میں شرکت کرنے والوں کو نہ صرف ان کے عمومی علم بلکہ ان کی سوچ اور تجزیاتی صلاحیتوں کو بھی پرکھا جائے گا۔ اس سیزن کی تھیم ’ سوچنا پڑیگا‘ ہے۔پرومو میں امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں اسمارٹ فونز اور انٹرنیٹ کی وجہ سے ہر معلومات باآسانی دستیاب ہیں، اس لیے محض جوابات کو یاد کرنے سے کامیابی نہیں ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ ان دنوں جوابات ہر جگہ دستیاب ہیں، یہاں تک کہ آپ کی جیب میں بھی۔ اسی لیے اس بار کے بی سی میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اب صرف جوابات کو یاد رکھنا کافی نہیں ہوگا، اس جواب تک پہنچنے کے لیے سوچنا پڑے گا۔‘ دوسرے پرومو میں بھی انہوں نے اشارہ دیا کہ جغرافیہ، تاریخ اور سائنس جیسے مضامین کے روایتی علم سے ہٹ کر شرکائ کی منطقی صلاحیت کو جانچا جائے گا۔2000 میں شروع ہونے والا، ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ کو ہندوستانی ٹیلی ویژن کے کامیاب ترین شوز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ تیسرے سیزن کے علاوہ، جس کی میزبانی شاہ رخ خان نے کی تھی، باقی تمام سیزن کی میزبانی امیتابھ بچن نے کی ہے۔ 10 اگست سے شروع ہونے والے 18ویں سیزن کے ساتھ، بگ بی کے بی سی کے ساتھ اپنی 26 سالہ رفاقت میں ایک نئے باب کا اضافہ کریں گے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande