
ہدایت کار ایس ایس راجامولی کی انتہائی متوقع فلم ’وارنسی‘ سے اداکارہ پرینکا چوپڑا کا نیا لک ان کے یوم پیدائش کے موقع پر جاری کردیا گیا ہے۔ راجامولی نے سوشل میڈیا پر فلم سے پرینکا کی دو نئی تصویروں کا اشتراک کرتے شائقین ان کے کردار ”منداکنی“ سے متعارف کرایا۔ یہ تصاویر منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس سے فلم کے تعلق سے فلم شائقین کے تجسس میں مزید اضافہ ہوگیا۔
راجامولی نے پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ جب 'منداکنی' مسکراتی ہے تو ان کے چہرے پر سادگی اور نزاکت نظر آئی ہے، لیکن ان کی خاموشی اور ان کی آنکھوں میں عزم کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کی ہمت کو ظاہر کرتا ہے۔ جاری کردہ تصاویر میں ایک طرف پرینکا سنجیدہ انداز میں نظر آرہی ہیں تو دوسری تصویر میں وہ پہاڑی پس منظر کے درمیان مسکراتے ہوئے چھلانگ لگاتی نظر آرہی ہیں جس سے ان کے کردار کے مختلف شیڈز کی جھلک نظر آتی ہے۔
فلم آر آر آر کی عالمی کامیابی کے بعد، راجامولی اس پرجوش پروجیکٹ کے ساتھ واپس آ رہے ہیں۔ فلم میں مہیش بابو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جب کہ پرینکا چوپڑا تقریباً آٹھ سال بعد ہندوستانی سنیما میں واپس آ رہی ہیں۔ وجےندر پرساد کی تحریر کردہ اس فلم میں دیومالائی کہانیوں، ہندوستانی لوک داستانوں اورٹائم ٹریول جیسے سائنس فکشن عناصر کا امتزاج ہے۔ ”وارنسی“ 7 اپریل 2027 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد