وندھیاچل پولیس نے 20 لاکھ کی ہیروئن کے ساتھ چار اسمگلروں کو پکڑا
وندھیاچل پولیس نے 20 لاکھ کی ہیروئن کے ساتھ چار اسمگلروں کو پکڑا مرزاپور، 18 جولائی (ہ س)۔ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف چلائی جا رہی مہم کے تحت وندھیاچل پولیس نے جمعہ کی دیر رات 20 لاکھ روپے مالیت کی 99.80 گرام ہیروئن کے ساتھ چار شاطر اسمگلروں کو گرف
ملزمان کو عدالت لے جاتی وندھیاچل پولیس۔


وندھیاچل پولیس نے 20 لاکھ کی ہیروئن کے ساتھ چار اسمگلروں کو پکڑا

مرزاپور، 18 جولائی (ہ س)۔ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف چلائی جا رہی مہم کے تحت وندھیاچل پولیس نے جمعہ کی دیر رات 20 لاکھ روپے مالیت کی 99.80 گرام ہیروئن کے ساتھ چار شاطر اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے ہیروئن کے ساتھ پیکنگ میں استعمال ہونے والی سفید پولی تھین بھی برآمد کی گئی ہے۔

وندھیاچل تھانہ انچارج اجیت کمار سنگھ نے بتایا کہ اطلاع پر سب انسپکٹر گنیش پانڈے، سب انسپکٹر چندربھان سنگھ اور پولیس ٹیم نے گھیرا بندی کر کے چاروں اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ ان میں مہیندر بند عرف دھرمیندر بند ساکن لال کا ڈیرا گوسائی کا پوروا، بوتل بند ساکن مہووریا، ناگا پاسی ساکن نئی بستی اور راجیش اپادھیائے ساکن لوہدی کلا، تھانہ کوتوالی دیہات شامل ہیں۔

ان کے قبضے سے 99.80 گرام غیر قانونی ہیروئن برآمد ہوئی ہے، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں تخمینی قیمت تقریباً 20 لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔ پولیس معاملے میں اسمگلنگ کے نیٹ ورک اور دیگر ملوث لوگوں کے بارے میں بھی جانچ کر رہی ہے۔ پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف وندھیاچل تھانے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد تمام ملزمان کو عدالت بھیج دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande