منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کاروائی ، 175 گرام براؤن شوگر کےساتھ 12 افراد گرفتار
کشن گنج، 18 جولائی (ہ س) ۔ کشن گنج پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں دیگھل بینک تھانہ علاقے میں 175 گرام براؤن شوگر کے ساتھ 12 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار لوگوں میں 11 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ک
دیگھل بینک میں 175 گرام براؤن شوگر کےساتھ 12 گرفتار، متعدد اشیاء ضبط


کشن گنج، 18 جولائی (ہ س) ۔ کشن گنج پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن میں دیگھل بینک تھانہ علاقے میں 175 گرام براؤن شوگر کے ساتھ 12 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار لوگوں میں 11 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کھاروان ٹولی کے رہائشی رضو ان الحق کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔

پولیس کو اطلاع ملی کہ گھر میں براؤن شوگر کا غیر قانونی کاروبار ہو رہا ہے۔ جس کے بعد پولیس کی خصوصی ٹیم نے جائے وقوعہ پر چھاپہ ماری کر 175 گرام براؤن شوگر برآمد کر لی۔ اس کے علاوہ ممنوعہ ادویات، ہندوستانی کرنسی میں 81,37,075 روپے، نیپالی کرنسی میں 21,22,030 روپے اور پاکستانی کرنسی کے 100 نوٹ ضبط کیے گئے۔ اس کے علاوہ 13 موبائل فون، ایک ٹیبلٹ، دو الیکٹرانک وزنی ترازو اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔پولیس کا خیال ہے کہ ضبط کی گئی نقدی اور آلات منشیات کے غیر قانونی کاروبار سے منسلک ہو سکتے ہیں۔ گرفتار ملزمین کی شناخت اختر عالم، الشیر، ببلو میاں، جیون شریستھا، شکور الدین، رستم انصاری، صدام انصاری، محمد عالم، رحیم انصاری، پریم کھنال، محمد اسلام اور حسینہ خاتون کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام ملزمین سے باریک بینی سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کا بنیادی مقصد براؤن شوگر سپلائی کرنے والے گروہ اور اس کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنا ہے۔ پولیس اس غیر قانونی تجارت سے جڑے مختلف علاقوں اور ریاستوں کی بھی تفتیش کر رہی ہے۔اس معاملے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور تمام ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ضلع میں منشیات فروشی کے خلاف جاری مہم میں اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے پولیس نے کہا کہ اس طرح کی مہم مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande