اندور: سولر پینل کی فائل آگے بڑھانے کے لیے 80 ہزار مانگے، لوک آیکت نے 40 ہزار لیتے ہوئے بجلی کمپنی کے جے ای کو گرفتار کیا
اندور، 18 جولائی (ہ س)۔ بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لوک آیکت پولیس اندور نے ہفتے کے روز مدھیہ پردیش ویسٹ زون الیکٹری سٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ایک جونیئر انجینئر (جے ای) کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ ملزم پر سولر پینل لگ
اندور: سولر پینل کی فائل آگے بڑھانے کے لیے 80 ہزار مانگے


اندور، 18 جولائی (ہ س)۔

بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لوک آیکت پولیس اندور نے ہفتے کے روز مدھیہ پردیش ویسٹ زون الیکٹری سٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ایک جونیئر انجینئر (جے ای) کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ ملزم پر سولر پینل لگانے سے متعلق فائل آگے بڑھانے کے عوض 80 ہزار روپے رشوت مانگنے کا الزام ہے۔ لوک آیکت ٹیم نے ملزم کو 40 ہزار روپے کی پہلی قسط لیتے ہوئے پکڑ لیا۔

لوک آیکت پولیس کے مطابق، شکایت گزار شیو پرکاش بسوال، ساکن پردیشی پورہ/کلکرنی نگر، اندور نے 17 جولائی 2026 کو لوک آیکت کے دفتر میں شکایت درج کرائی تھی۔ شکایت میں بتایا گیا تھا کہ امبے نگر میں واقع جی آر-7 ہوٹل کی عمارت پر سولر پینل لگانے کا عمل چل رہا تھا۔ اس کے لیے بجلی کمپنی کے دفتر میں ضروری فائل التوا میں تھی۔

الزام ہے کہ ایم پی ویسٹ زون الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے سکھلیا زون میں تعینات جونیئر انجینئر نمیش کمار بھونڈیکر نے فائل آگے بڑھانے اور عمل پورا کرانے کے بدلے 80 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔

شکایت ملنے کے بعد لوک آیکت پولیس نے معاملے کی تصدیق کرائی۔ جانچ میں رشوت مانگنے کی تصدیق ہونے پر پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش سہائے کی ہدایت پر ٹریپ کا پلان بنایا گیا۔ انسپکٹر سچن پٹیریا کی قیادت میں تشکیل دی گئی ٹیم نے ہفتے کے روز سکھلیا زون میں واقع بجلی کمپنی کے دفتر میں کارروائی کی۔

طے شدہ پلان کے مطابق ہفتے کے روز شکایت گزار رشوت کی رقم لے کر ملزم کے پاس پہنچا۔ جیسے ہی اس نے ملزم جونیئر انجینئر نمیش کمار بھونڈیکر کو 40 ہزار روپے کی پہلی قسط دی، پہلے سے موجود لوک آیکت کی ٹیم نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ کارروائی کے بعد ٹیم نے رشوت کی رقم ضبط کر لی اور ملزم کے خلاف ضروری قانونی کارروائی شروع کی۔

لوک آیکت پولیس نے ملزم جے ای کے خلاف پریوینشن آف کرپشن (امینڈمنٹ) ایکٹ-2018 کی دفعہ 7 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ فی الحال ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور معاملے سے متعلق دستاویزات کی جانچ جاری ہے۔ لوک آیکت حکام کے مطابق، رشوت مانگنے اور لینے سے جڑے دیگر پہلووں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ جانچ میں اگر کسی دوسرے شخص کا کردار سامنے آتا ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande