آر بی ایس کے ٹیم نے 10 سالہ راگھو کو نئی زندگی دی، مفت دل کا آپریشن کامیاب
علی گڑھ, 18 جولائی (ہ س)۔ راشٹریہ بال ہیلتھ پروگرام (آر بی ایس کے) کے تحت اسکول میں صحت جانچ کے دوران 10 سالہ راگھو میں پیدائشی دل کی بیماری کی بروقت تشخیص ہوئی، جس کے بعد اس کا جے این میڈیکل کالج، علی گڑھ میں مفت اور کامیاب دل کا آپریشن کیا گیا۔
مریض والیدن کے اتھ


علی گڑھ, 18 جولائی (ہ س)۔

راشٹریہ بال ہیلتھ پروگرام (آر بی ایس کے) کے تحت اسکول میں صحت جانچ کے دوران 10 سالہ راگھو میں پیدائشی دل کی بیماری کی بروقت تشخیص ہوئی، جس کے بعد اس کا جے این میڈیکل کالج، علی گڑھ میں مفت اور کامیاب دل کا آپریشن کیا گیا۔

راگھو کے والد للیت کمار نے بتایا کہ ان کا بیٹا معمولی چلنے یا کھیلنے پر ہی تھک جاتا تھا، اس کے ہونٹ اور ناخن نیلے پڑ جاتے تھے اور سینے میں درد رہتا تھا۔ کئی مقامات پر علاج کرانے کے باوجود بیماری کی صحیح تشخیص نہیں ہو سکی۔

آر بی ایس کے ٹیم کے ڈاکٹر گورو، ڈاکٹر اجیت اور اسٹاف نرس کویتا نے اسکول ہیلتھ چیک اپ کے دوران دل کی بیماری کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے راگھو کو فوری طور پر جے این میڈیکل کالج ریفر کیا، جہاں جانچ میں دل میں سوراخ اور ایک اہم خون کی نالی میں رکاوٹ کی تصدیق ہوئی۔

4 جولائی کو راگھو کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ اب اس کی صحت میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔ اہل خانہ نے آر بی ایس کے ٹیم اور اسپتال کے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بروقت تشخیص اور مفت علاج نے ان کے بچے کو نئی زندگی عطا کی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande