تلنگانہ میں کیش لیس ہیلتھ اسکیم کا باقاعدہ آغاز،17.88 لاکھ افراد کو فائدہ
حیدرآباد ،18 جولائی (ہ س)۔ کانگریس حکومت نے تلنگانہ کے سرکاری ملازمین اور پنشنروں کوخوشخبری سنائی ہے۔ طویل انتظارکے بعد کیش لیس طبی خدمات کی اسکیم کا آغاز کیاگیا ہے۔ اس کاباضابطہ آغازتلنگانہ کے نائب وزیراعلی بھٹی وکرمارکااورطبی و صحت کے وزیردامودر
تلنگانہ میں کیش لیس ہیلتھ اسکیم کا باقاعدہ آغاز،17.88 لاکھ افراد کو فائدہ


حیدرآباد ،18 جولائی (ہ س)۔

کانگریس حکومت نے تلنگانہ کے سرکاری ملازمین اور پنشنروں کوخوشخبری سنائی ہے۔ طویل انتظارکے بعد کیش لیس طبی خدمات کی اسکیم کا آغاز کیاگیا ہے۔ اس کاباضابطہ آغازتلنگانہ کے نائب وزیراعلی بھٹی وکرمارکااورطبی و صحت کے وزیردامودرراج نرسمہا نے کیا۔ این ای ایچ ایس پورٹل اور ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈز کارسم اجراءعمل میں آیا۔ وزراء نے ای ایچ سی ٹی ٹرسٹ ڈیڈ کی نقاب کشائی بھی کی اس اسکیم کے ذریعے کل 17.88 لاکھ لوگوں کوان کی صحت اورعلاج کروانے کی سہولت ہوگی۔ استفادہ کنندگان کو ریاست بھر کے 886 خانگی اور 114 سرکاری ہاسپٹلوں میں کیش لیس علاج کرانے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ کارپوریٹ ہاسپٹلوں جیسے اپولو، یشودھاوغیرہ میں بھی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اس اسکیم کے ذریعے کل 1,816 میڈیکل اورسرجیکل پیکجوں کونافذکیاجائے گا۔ پیشگی اجازت سے لے کرکلیم سیٹلمنٹ تک کاپوراعمل مکمل طورپرڈیجیٹل ہوگا۔اسے ملازمین اورپنشنرزکی شرکت سے ای ایچ سی ٹی ٹرسٹ کے ذریعے لاگوکیاجائےگا۔ حکومت ملازمین کی شراکت کابرابرحصہ بھی دے گی۔ اس کے نفاذ کے لیے فی الحال ریاست میں 12 فلاحی مراکزہیں اورجلد ہی مزید24 فلاحی مراکزقائم کیے جائیں گے۔ اب سے،ہرفلاحی مرکزکوسرکاری جنرل ہاسپٹل سے منسلک کیاجائےگا۔ اس کے ذریعہ تلنگانہ حکومت نے ملازمین، پنشنرزاوران کے ارکان خاندان کومعیاری، شفاف اورپائیدارطبی خدمات فراہم کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھایاہے۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande