
علی گڑھ, 18 جولائی (ہ س)۔
اتر پردیش ریاستی قانونی خدمات اتھارٹی اور ضلع قانونی خدمات اتھارٹی، علی گڑھ کے زیر اہتمام سرسوتی ششو بالیکا ودیا مندر میں قانونی بیداری کیمپ منعقد کیا گیا، جس کی صدارت اتھارٹی کی سیکریٹری ساکشی گرگ نے کی۔
کیمپ میں طالبات کو چائلڈ پروٹیکشن، پوکسو ایکٹ، حقِ تعلیم، بچیوں کی حفاظت، ذہنی مریضوں اور معذور افراد کے حقوق، منشیات سے نجات اور نالسا ہیلپ لائن 15100 سمیت مختلف قانونی موضوعات پر معلومات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر بچوں، خواتین اور کمزور طبقات کو مفت قانونی امداد اور ان کے آئینی و قانونی حقوق سے آگاہ کیا گیا۔
پی ایل وی آبھا وارشنیہ نے بتایا کہ ضلع جج پنکج کمار اگروال اور سیکریٹری ساکشی گرگ کی ہدایت پر ضلع بھر کے اسکولوں اور دیہات میں مسلسل قانونی بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔ پروگرام میں پی ایل وی ابھیشیک نائک، اسکول کی منیجر سیما سکسینہ، اساتذہ اور بڑی تعداد میں طالبات شریک رہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ