
علی گڑھ, 18 جولائی (ہ س)۔
سینٹر فار نمو اسٹڈیز نے وکست بھارت ٹیچر ایوارڈ 2026 کا اعلان کیا ہے۔ اس قومی اعزاز کے تحت ملک بھر کے ایسے اساتذہ کو ستمبر میں یومِ اساتذہ کے موقع پر نئی دہلی میں اعزاز سے نوازا جائے گا، جنہوں نے تعلیم، تحقیق، تدریس، اختراع اور تعلیمی قیادت کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔
سینٹر کے منیجنگ ٹرسٹی پروفیسر جسیم محمد نے کہا کہ اس ایوارڈ کا مقصد قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق بہترین خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرنا اور وکست بھارت @2047 کے وژن کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
ڈاکٹر دولت رام نے بتایا کہ سرکاری، امداد یافتہ اور نجی اسکولوں، کالجوں اور جامعات کے اساتذہ اس ایوارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ نامزدگی بھیجی جانے کی آخری تاریخ 20 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے۔پروفیسر دیویا تنور نے کہا کہ امیدواروں کا انتخاب تدریسی معیار، اختراعی طریقۂ تعلیم، تحقیقی خدمات، طلبہ کی رہنمائی، ڈیجیٹل و جامع تعلیم اور تعلیمی قیادت سمیت مختلف معیاروں کی بنیاد پر کیا جائے گا، جبکہ ایوارڈ تقریب 5 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ