
دہرادون، 17 جولائی (ہ س)۔
کانگریس کے سابق قومی صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی جمعہ کی دوپہر جولی گرانٹ ہوائی اڈے پر پہنچے، جہاں ریاستی کانگریس کے سینئر لیڈروں اور کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ریاستی کانگریس کے صدر گنیش گوڈیال، حزب اختلاف کے رہنما یشپال آریہ، پارٹی کے سینئر قائدین، ممبران اسمبلی ا اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے راہل گاندھی کا پھولوں کے گلدستے سے استقبال کیا۔
ہوائی اڈے سے راہل گاندھی سڑک کے ذریعے دہرادون شہر کے لیے روانہ ہوئے۔ کانگریس کے مطابق راہل گاندھی پارٹی رہنماو¿ں کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور پھر بنوں اسکول گراو¿نڈ میں چھاروں کی گونج پروگرام میں طلباء اور نوجوانوں سے بات چیت کریں گے۔ انتظامیہ نے ان کے دورے کے لیے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ