

چنڈی گڑھ، 17 جولائی (ہ س)۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ملک کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین کو مستقبل قریب میں دہلی تک توسیع دی جائے گی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں جیند میں ملک کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین کو عوام کے نام وقف کئے جانے کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ فی الحال یہ ٹرین جیند سے سونی پت تک چلے گی۔
ریلوے کی وزارت نے سونی پت-دہلی ریل لائن پر ہائیڈروجن ٹرین کی آزمائش (ٹرائل)شروع کر دی ہے۔آزمائش مکمل ہونے کے بعد جلد ہی ہائیڈروجن ٹرین کو جیندسے دہلی تک توسیع دی جائے گی۔ اگر یہ پائلٹ پروجیکٹ کامیاب ہوا تو ملک کے دیگر حصوں میں ہائیڈروجن ٹرینیں متعارف کرائی جائیں گی۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ ہندوستان اب دنیا کے ان چند منتخب ممالک میں شامل ہو گیا ہے جہاں مکمل ہائیڈروجن ٹیکنالوجی دستیاب ہے۔ ہریانہ کے باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ ہریانہ ملک کی واحد ریاست ہے جہاں پانی سے ٹرین چلی ہے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پچھلی کانگریس حکومت کے دوران ریلوے نے ہریانہ کو 315 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا تھا۔ موجودہ مودی حکومت نے اس رقم کو 11 گنا بڑھا کر00 35 کروڑ روپے کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فی الحال ہریانہ میں 18,000 کروڑ روپے کے ریلوے پروجیکٹوں پر کام جاری ہے۔ 34 ریلوے اسٹیشنوں پر تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ ان میں سے پانچ اسٹیشنوں پر تعمیر نو کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ آج ہریانہ میں 16 وندے بھارت اور 8 امرت بھارت ٹرینیں چلتی ہیں۔ ہریانہ میں تمام ریلوے ٹریک کی 100فیصد بجلی کاری ہو گئی ہے ۔ مستقبل میں ہریانہ کو متعدد ریل پروجیکٹوں سے فائدہ ہوگا۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد