ہائی کورٹ جنتر منتر پر مظاہرین کی پولیس کیمرہ نگرانی کے خلاف عرضی پر 20 جولائی کو سماعت کرے گا
نئی دہلی، 17 جولائی (ہ س)۔ جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے زیر اہتمام جاری مظاہرے میں پولیس کیمروں کے ذریعہ مظاہرین کی مسلسل نگرانی کے خلاف جے این یو طلبا یونین کی سابق صدر آئشی گھوش کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر دہلی ہائی کورٹ سماعت
DL-HC-Jantar-Mantar-Delhi-Police


نئی دہلی، 17 جولائی (ہ س)۔ جنتر منتر پر کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے زیر اہتمام جاری مظاہرے میں پولیس کیمروں کے ذریعہ مظاہرین کی مسلسل نگرانی کے خلاف جے این یو طلبا یونین کی سابق صدر آئشی گھوش کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر دہلی ہائی کورٹ سماعت کرنے کے لئے تیار ہو گیاہے۔ آئشی گھوش کی طرف سے سینئر وکیل نندیتا راو¿چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے کی سربراہی والی بنچ کے سامنے اس معاملے کا تذکرہ کرتے ہوئے جلد سماعت کا مطالبہ کیا، جس کے بعد عدالت نے 20 جولائی کو سماعت کا حکم دیا۔

وکلا سبھاش چندرن اور انیرودھا کے پی کے ذریعہ دائر کی گئی درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ دہلی پولیس مستقل نگرانی والے کیمروں کے ذریعہ جنتر منتر پر مظاہرین کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ رات کو سوتے وقت بھی خواتین اور لڑکیوں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ دہلی پولیس کو کیمروں کے ذریعے مظاہرین پر مسلسل نظر رکھنے کا کوئی قانونی حق نہیں ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئشی گھوش 20 جون سے مسلسل احتجاج میں حصہ لے رہی ہیں۔ عرضی گزار کا الزام ہے کہ دہلی پولیس اپنے کیمروں سے مظاہرین کے کھانے اور آرام کرنے کے وقت بھی فلم بندی کی جا رہی ہے۔ دہلی پولیس یہاں تک کہ کچھ طلبا مظاہرین کو دھمکی دے رہی ہے کہ وہ ان کی تصاویر اور ویڈیو ان کے والدین اور ان اداروں کو بھیجیں گے جہاں وہ زیر تعلیم ہیں۔ اس کی وجہ سے بہت سے لوگ احتجاج میں حصہ لینے سے گریز کر رہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہلی پولیس نے خواتین مظاہرین کی ویڈیو اس وقت بھی بنائی ، جب وہ شدید بارش کے دوران بھیگی ہوئی تھیں اور ان کے پاس جنتر منتر پر چھپنے کی کوئی جگہ نہیں تھی۔ یہ ان کی جسمانی رازداری اور وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ دہلی پولیس سے بارہا پوچھا گیا کہ مسلسل نگرانی کا اختیار کس نے دیا یا وہ کس قانونی شق کے تحت ایسا کر رہی ہے، لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ درخواست میں رازداری کے حق پر جسٹس کے ایس پٹاسوامی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ ایسا کرکے دہلی پولیس آئین کے آرٹیکل 14، 19 اور 21 کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande