
نئی دہلی، 17 جولائی (ہ س)۔
مرکزی حکومت نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر ہرجیت سنگھ گریوال کو اقلیتی قومی کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ ایس منوری بیگم کو وائس چیئرمین اور گلین ای سوز اٹکلو کو ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی مدت ملازمت تین سال ہوگی۔ یہ اطلاع وزارت کے ایک نوٹیفکیشن میں دی گئی۔ اس کے مطابق، قومی کمیشن برائے اقلیتی ایکٹ، 1992 (19 کا 1992) کے سیکشن 1 کی ذیلی دفعہ (1) کے ساتھ پڑھے گئے سیکشن 3 کی ذیلی دفعہ (1) اور (2) پر عمل کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے ہرجیت سنگھ گریوال کو قومی اقلیتی کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ منوری بیگم قومی اقلیتی کمیشن کی نائب چیئرپرسن کے طور پر اور گلین ای سوزا ٹکلو کو کمیشن کے رکن کی حیثیت سے تین سال کی مدت کے لیے ان کے عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے، یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو۔ گریوال پنجاب سے بی جے پی کے سینئر لیڈر ہیں۔ وہ اس سے قبل پنجاب کھادی بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2017 کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا اور کسانوں کے احتجاج کے دوران مرکزی حکومت کے سینئر لیڈروں کے ساتھ بات چیت میں کلیدی کردار ادا کیاتھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ