شکوہ آباد، اترپردیش میں دن دہاڑے پولیس تصادمیں دو بد معاش ہلاک ، فائرنگ میں ایس او جی کے دو اہلکار بھی زخمی
اٹاوہ/فیروز آباد، 17 جولائی (ہ س):۔ اترپردیش کے فیروز آباد ضلع کے شکوہ آباد علاقے میں جمعہ کی صبح پولیس اور بد معاشوں کے درمیان تصادم میں دو بدنام بد معاش مارے گئے اور اٹاوہ اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کے دو کانسٹیبل زخمی ہوگئے۔ پولیس نے زخمیو
شکوہ آباد، اترپردیش میں دن دہاڑے پولیس تصادمیں دو بد معاش ہلاک ، فائرنگ میں ایس او جی کے دو اہلکار بھی زخمی


اٹاوہ/فیروز آباد، 17 جولائی (ہ س):۔

اترپردیش کے فیروز آباد ضلع کے شکوہ آباد علاقے میں جمعہ کی صبح پولیس اور بد معاشوں کے درمیان تصادم میں دو بدنام بد معاش مارے گئے اور اٹاوہ اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کے دو کانسٹیبل زخمی ہوگئے۔ پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا۔ واقعے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور دیگر بد معاشوں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ اٹاوہ اور فیروز آباد پولیس کے سینئر افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق اٹاوہ ایس او جی کی ٹیم اٹاوہ ضلع کے اکدل تھانہ علاقے میں ایک ڈاکٹر سے چین اسنیچنگ کی واردات میں ملوث بدنام زمانہ بد معاشوں کی تلاش کر رہی تھی۔ دریں اثنا، اٹاوہ ایس او جی ٹیم کو اطلاع ملی کہ گینگ کے کچھ ممبر غازی آباد سے جھارکھنڈ سمبل پور ایکسپریس ٹرین میں سفر کر رہے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے شکوہ آباد ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کو گھیرے میں لے کر بد معاشوںکو پکڑنے کا منصوبہ بنایا۔

جیسے ہی پولیس نے ٹرین پر سرچ آپریشن شروع کیا، بد معاشوں نے خود کو گھرا ہوا دیکھ کر پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے درمیان، بد معاش ٹرین سے چھلانگ لگا کر اسٹیشن کے قریب نگلہ کنہئی گاو¿ں کی طرف بھاگ گئے، اور وہاں چھپ گئے۔ پولیس نے فوری طور پر ان کا تعاقب کیا لیکن جرائم پیشہ افراد گاو¿ں میں بھی پولیس پر گولیاں چلاتے رہے۔

بد معاشوں کی فائرنگ میں ایس او جی کانسٹیبل ڈیوڈ چوہان اور پشپیندر چودھری شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں کو فوری طور پر علاج کے لیے فیروز آباد کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں وہ اس وقت زیر علاج ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فیروز آباد کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) انوج چودھری بھاری پولیس فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ گاو¿ں کو گھیرے میں لے لیا گیا اور بد معاشوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا گیا، لیکن انھوں نے دوبارہ پولیس پر فائرنگ کی۔ اس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو بد معاشوں کو ہلاک کر دیا۔ ان کی شناخت سمیت اور انکت کے طور پر ہوئی ہے۔

انکاو¿نٹر کی اطلاع ملتے ہی اٹاوہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس برجیش کمار سریواستو بھی پولیس ٹیم کے ساتھ فیروز آباد روانہ ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ اٹاوہ اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی) کو درست اطلاع ملی تھی کہ چین اسنیچنگ کیس میں مطلوب دو بدنام زمانہ بد معاش جھارکھنڈ-سنبل پور ایکسپریس میں سفر کر رہے تھے۔ اس اطلاع کی بنیاد پر شکوہ آباد ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کی گئی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ جب پولیس ٹیم نے ٹرین میں موجود بدمعاشوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے اچانک فائرنگ کر دی اور ٹرین سے چھلانگ لگا کر گاو¿ں کی طرف فرار ہو گئے۔ پولیس نے پیچھا کیا تو بد معاشوں نے دوبارہ پولیس پر فائرنگ کردی جس سے دو کانسٹیبل زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو بد معاشوں کو ہلاک کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ اس گروہ کے دیگر ارکان آس پاس کے علاقے میں چھپے ہو سکتے ہیں۔ ان کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مشتبہ مقامات پر تلاشی کا عمل جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں بد معاش متعدد جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے اور ان کے مجرمانہ ریکارڈ کی تفصیلی تفتیش کی جا رہی ہے۔ انکاو¿نٹر سے متعلق تمام حقائق کی تصدیق کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande