
نارائن پور، 17 جولائی (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع میں پولس اور بی ایس ایف (58ویں بٹالین) کے جوانوں کی مشترکہ تلاشی مہم کے دوران آج جمعہ کو نکسلیوں سے تعلق رکھنے والا ایک چھپا ہوا اسلحہ کاذخیرہ برآمد کیا گیا۔
اس کی تصدیق کرتے ہوئے نارائن پور کے ایس پی سندیپ کمار پٹیل نے بتایا کہ نکسل متاثرہ علاقوں میں حفاظتی انتظامات کو مزید مضبوط کیا جا رہا ہے۔ نارائن پور پولیس اور بی ایس ایف کی 58 ویں بٹالین پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم ہتھیاروں، دھماکہ خیز مواد اور دیگر مواد کو تلاش کرنے کے لئے مسلسل، وسیعتلاشی آپریشن کر رہی ہے جو پہلے نکسلیوں نے چھپا رکھے تھے۔ ایسی ہی ایک کارروائی کے دوران، کوہکامیٹا تھانے کے حدود میں، کچاپال کے گھنے جنگل میں ایک مشکوک مقام کی تلاشی کے دوران اسلحے کے ایک خفیہ ڈمپ کا انکشاف ہوا، جسے سیکورٹی فورسز نے بحفاظت اپنے قبضہ میں لے لیا۔
برآمد شدہ نکسل مواد میں ایک .303 رائفل، ایک .315 رائفل، ایک مقامی طور پر بنا ہوا بیرل لانچر، 17 زندہ .303 بور کارتوس، 10 زندہ 7.62 ایم ایم کارتوس، 12 بور کے چار کارتوس، ایک خالی .303 میگزین،دو کارتوس فلر اور تین 303 ٹریسرراڈ شامل ہیں۔ تمام اشیاءکو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور پولیس نے کوہکامیٹا تھانے میں قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق، سیکورٹی فورسز ضلع کے نکسل متاثرہ علاقوں میں مسلسل، سخت آپریشن کر رہی ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران نکسلیوں کی طرف سے برسوں پہلے چھپایا گیا ہتھیار، دھماکہ خیز مواد اور دیگر مواد بار بار برآمد کیا جا رہا ہے۔ یہ جاری مشترکہ کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیکورٹی فورسز اب نہ صرف نکسل سرگرمیوں پر نظر رکھنے بلکہ ان کے پرانے ہتھیاروں کے ذخیروں کو منظم طریقے سے ختم کرنے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی