وزیر داخلہ امت شاہ مغربی بنگال کے تین روزہ دورے پر
۔ سرحدی سیکورٹی، نئے فوجداری قوانین اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے سلی گڑی، 17 جولائی (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعہ سے مغربی بنگال کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ 17 سے 19 جولائی تک جاری رہنے والے اس دورے کے دوران سرحدی سلامتی، امن و امان، نئ
WB-UNION-HOME-MINISTER-THREE-DAYS-VISIT-REVIEW


۔ سرحدی سیکورٹی، نئے فوجداری قوانین اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے

سلی گڑی، 17 جولائی (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعہ سے مغربی بنگال کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ 17 سے 19 جولائی تک جاری رہنے والے اس دورے کے دوران سرحدی سلامتی، امن و امان، نئے فوجداری قوانین کا نفاذ اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت ان کی ترجیحات میں شامل ہوں گی۔اس دورے کے دوران وہ شمالی بنگال کے سرحدی علاقوں کا دورہ کریں گے اور کولکاتا میں کئی اہم میٹنگوں اور پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

اپنے دورے کے دوسرے دن 18 جولائی کو وزیر داخلہ شمالی بنگال کے سلی گڑی میں جماگاچھ سرحدی چوکی (بارڈر پوسٹ )کا دورہ کریں گے۔ وہاں وہ ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں سے ملاقات کریں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے اور سرحدی انتظام اور سیکورٹی انتظامات کا براہ راست معائنہ کریں گے۔ حکام کے ساتھ موجودہ سرحدی سلامتی کی صورتحال، چیلنجز اور نگرانی کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اس موقع پر کئی بارڈر سیکورٹی بنیادی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ وزیر داخلہ سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور سیکورٹی کی کارکردگی کو بڑھانے کے کام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیں گے۔

امت شاہ اپنے دورے کے دوران، سرحدی سلامتی پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ملاقات میں بارڈر مینجمنٹ، دراندازی کی روک تھام، اسمگلنگ کنٹرول اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت مختلف امور پر بات چیت متوقع ہے۔ بارڈر سیکورٹی فورس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

وزیر داخلہ حال ہی میں نافذ کیے گئے تین فوجداری قوانین بھارتیہ نیائےسنہتا (بی این ایس)، بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا(بی این ایس ایس)اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم (بی ایس اے)کے نفاذ کا بھی جائزہ لیں گے۔ میٹنگ میں ان قوانین کے موثر نفاذ، پولیس اور انتظامی تیاریوں اور ریاستوں میں ان کے نفاذ کی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پیدائش اور موت کے اندراج کے نظام کی پیشرفت کے سلسلے میں عہدیداروں کے ساتھ ایک الگ جائزہ میٹنگ بھی طے کی گئی ہے۔

اپنے دورے کے آخری دن 19 جولائی کو وزیر داخلہ کولکاتا میں امن و امان کی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کریں گے۔ اس اجلاس میں ریاست کے سیکورٹی نظام، جرائم پر قابو پانے اور داخلی سلامتی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے بعد امت شاہ کولکاتا میں نیشنل لائبریری میں ’میوزیم آف ورڈز‘ کا افتتاح کریں گے اور وشو بنگلہ کنونشن سینٹر میں امول ڈیری پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس پروجیکٹ کو ریاست میں ڈیری سیکٹر کی ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار پیدا کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande