
اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے اپنی انتہائی متوقع ہارر فلم ”راگنی 3“ کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ بالاجی موشن پکچرز کی مقبول ”راگنی“ فرنچائز ی کی اس نئی فلم کی ہدایت کاری ششانک گھوش کر رہے ہیں۔ تمنا نے سوشل میڈیا پر کلیپر بورڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس بات کی معلومات دی ، جس سے واضح ہو گیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ 15 جولائی کو لندن میں شروع ہوچکی ہے ۔
فلم کا پہلا شیڈول لندن میں مکمل کیا جائے گا جبکہ شوٹنگ آنے والے مہینوں میں دیگر مقامات پر ہوگی۔ جب کہ فلم کی کہانی اور دیگر کاسٹ ممبران ابھی تک خفیہ رکھے گئے ہیں، لیکن پروڈیوسرز کا دعویٰ ہے کہ ”راگنی 3“ میں ہارر، سسپنس اور تفریح کا وہی امتزاج دیکھنے کو ملے گا جس نے فرنچائزی کو ناظرین میں مقبول بنایا ہے۔ فلم کو ”ڈیٹ نائٹ ہارر“ کے طور پر بل کیا جا رہا ہے۔
”راگنی 3“ اگلے سال، یعنی 2027 میں سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کے علاوہ تمنا بھاٹیہ اداکار سدھارتھ ملہوترا کے مدمقابل ”ون“ میں بھی نظر آئیں گی، جو 25 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
ہندوستھا سمان چار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد