اپ ڈیٹ.... لیزر پاور اینڈ انفرا نے مضبوط آغاز کیا، آئی پی او سرمایہ کاروں کو فائدہ
نئی دہلی، 16 جولائی (ہ س)۔ پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کا سامان بنانے والی کمپنی لیزر پاور ایند انفرا کے شیئروں نے آج اسٹاک مارکیٹ میںمضبوطی کے ساتھ انٹری کرکے اپنے سرمایہ کاروں کو خوش کر دیا۔ کمپنی کے حصص آئی پی او کے تحت 214 روپے کی قیمت پر جا
IPO-Listing-Laser-Power


نئی دہلی، 16 جولائی (ہ س)۔ پاور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کا سامان بنانے والی کمپنی لیزر پاور ایند انفرا کے شیئروں نے آج اسٹاک مارکیٹ میںمضبوطی کے ساتھ انٹری کرکے اپنے سرمایہ کاروں کو خوش کر دیا۔ کمپنی کے حصص آئی پی او کے تحت 214 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج،بی ایس ای پراس کی لسٹنگ 25.70 فیصد کے پریمیم کے ساتھ 269 روپے کی سطح پر اور این ایس ای پر 16.82 فیصد پریمیم کے ساتھ 250 روپے پر ہوئی۔

لسٹنگ کے بعد خریداری کی حمایت سے یہ شیئر این ایس ای پر 267.98 روپے تک پہنچ گیا۔ بعد میں فروخت کادباو¿ بن جانے کی وجہ سے اس میں قدرے گراوٹ بھی درج کی گئی۔ پورے دن کی تجارت کے بعد، لیزر پاور اینڈ انفرا کے حصص 262.85 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔ اس طرح، کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں نے ٹریڈنگ کے پہلے دن 48.85روپے فی شیئر یعنی 22.83 فیصد منافع کمایا۔

کمپنی کا 742 کروڑ روپے کا آئی پی او 9 اور 13 جولائی کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ اس آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی طرف سے زبردست ردعمل ملا، جس کے نتیجے میں اسے مجموعی طور پر 41.05 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ ان میں سے، اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی ) کے لیے مختص حصہ کو 97.25 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اسی طرح، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں ( این آئی آئی ) کے لیے مختص حصہ کو 45.69 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اس کے علاوہ، خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ کو 6.95 گنا سبسکرائب کیا گیا۔

اس آئی پی او کے تحت 5روپے کی فیس ویلیو والے کل 3,46,72,896 حصص فروخت کیے گئے ہیں ۔ ان میں سے 542 کروڑ روپے کے 2,53,27,102 نئے حصص جاری کیے گئے، جبکہ 200 کروڑ روپے کے 93,45,794 حصص آفر فار سیل ونڈو کے ذریعے فروخت کیے گئے۔ آئی پی او میں نئے حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کمپنی اپنے قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے، ورکنگ کیپیٹل کی ضروریات کو پورا کرنے اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کرے گی۔

لیزر پاور اینڈ انفرا کی مالی حالت کے بارے کریں تو کیپٹل مارکیٹس ریگولیٹر سیبی کے پاس دائر کردہ ڈرافٹ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر پی ایچ ) میں کئے گئے دعوے کے مطابق اس کی مالی صحت مسلسل بہتر ہوئی ہے۔مالی سال 2023-2024 میں کمپنی کا خالص منافع 40.41 کروڑ روپے تھا، جو اگلے مالی سال2024-2025 میں بڑھ کر 106.75 کروڑ روپے ہو گیا۔ اسی دوران، پچھلے مالی سال 2025 سے 2026 میں، کمپنی کا خالص منافع بڑھ کر151.59 کروڑ روپے ہو گیا۔

اس دوران کمپنی کی آمدنی میں اتار چڑھاو آیا۔ مالی سال 2023تا2024 میں، اس نے 1,763.65 کروڑ کی کل آمدنی حاصل کی، جو مالی سال 2024تا2025 میں بڑھ کر 2,592.53 کروڑ ہو گئی۔ پچھلے مالی سال 2025تا2026 کے دوران کمپنی کی آمدنی کی وصولیابی میں کمی واقع ہوئی۔ اس سال کمپنی نے 2,347.89 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی۔

اس عرصے کے دوران کمپنی کے قرض کا بوجھ مسلسل بڑھتا گیا۔ مالی سال 2023-2024 میںکمپنی پر 393.75 کروڑ کا قرض تھا، جو اگلے مالی سال2024-2025 میں بڑھ کر 502.95 کروڑ ہو گیا۔ اگلے سال کے آخر تک یعنی پچھلے مالی سال 2025-2026تک کمپنی کا قرض کا بوجھ بڑھ کر 828.23 کروڑ روپے ہو گیا۔

اس دوران کمپنی کی مجموعی مالیت میں مسلسل اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023تا2024 میں، یہ 473.44 کروڑ تھا، جو 2024تا2025 میں بڑھ کر 574.58 کروڑ ہو گیا۔ گزشتہ مالی سال 2025تا2026میں بھی کمپنی کی مجموعی مالیت میں اضافہ ہوا۔ اس مالی سال کے اختتام تک کمپنی کی مجموعی مالیت 725.41 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

اس دوران کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے (ارننگ بفور انٹریسٹ ،ٹیکسزڈپریشئیشنس ایند ایمارٹائیزیشن) میں بھی مسلسل اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023تا2024میں یہ 156.10 کروڑ تھا، جو 2024تا2025 میں بڑھ کر 250.39 کروڑ ہو گیا۔ پچھلے مالی سال 2025-2026کے اختتام تک کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے بڑھ کر 301.44 کروڑ روپے تک پہنچ گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande