دن بھر اتار چڑھاو کا سامنا کرنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ فلیٹ سطح پربند ہوئی
نئی دہلی، 16 جولائی (ہ س)۔ گھریلو اسٹاک مارکیٹ دن بھر اتار چڑھاو کا سامنا کرنے کے بعد آج فلیٹ سطح پربند ہوئی۔ آج کی تجارت کا آغاز اپ ٹرینڈ کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلنے کے بعد خریدار اور فروخت کنندگان ایک دوسرے پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے لگے جس کی و
بزنس


نئی دہلی، 16 جولائی (ہ س)۔ گھریلو اسٹاک مارکیٹ دن بھر اتار چڑھاو کا سامنا کرنے کے بعد آج فلیٹ سطح پربند ہوئی۔ آج کی تجارت کا آغاز اپ ٹرینڈ کے ساتھ ہوا۔ بازار کھلنے کے بعد خریدار اور فروخت کنندگان ایک دوسرے پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے لگے جس کی وجہ سے سینسکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی نقل و حرکت بھی اوپر نیچے ہوتی رہی۔ سینسکس نے دن کی تجارت 0.0018فیصدکے معمولی اضافے کے ساتھ بند کی، جبکہ نفٹی نے دن کی تجارت0.02 فیصد کے معمولی نقصان کے ساتھ ختم کی۔

بی ایس ای کا سینسکس آج 202.99 پوائنٹس یعنی 0.26 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 77,388.42 فیصدکی سطح پر مضبوطی کے ساتھ کھلا۔ تجارت شروع ہوتے ہی بیلوں اور ریچھوں کے درمیان کشاکش شروع ہو گیا جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں بھی اتار چڑھاو آنا شروع ہو گیا۔ خریداری کی حمایت سے سینسکس 394.26 پوائنٹس یعنی 0.51 فیصد بڑھ کر 77,579.69 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ دوسری طرف، انڈیکس بھی فروخت کے دباو کی وجہ سے 99.01 پوائنٹس یعنی 0.13 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 77,086.42 کی سطح پر گر گیا۔ پورے دن کی تجارت کے بعد، سینسکس 1.44 پوائنٹس کے برائے نام اضافے کے ساتھ 77,186.87 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سینسکس کی طرح، این ایس ای نفٹی نے آج 63.60 پوائنٹس، یعنی 0.2 فیصد کی چھلانگ لگا کر 24,142.10 کی سطح پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد اس انڈیکس کی نقل و حرکت میں اتار چڑھاو¿ آنا شروع ہو گیا۔ خریداری کی حمایت نے نفٹی کو 108 پوائنٹس، یعنی 0.45 فیصداضافہ کے ساتھ 24,186.50 کی سطح پر اٹھا دیا،لیکنفروخت کا دباوکے بعد انڈیکس نے 28.50 پوائنٹس یعنی 0.19 فیصد کی کمزوری کے ساتھ24,050پوائنٹس کی سطح پر غوطہ بھی لگایا ۔ دن بھر کی خرید و فروخت کے بعد نفٹی 5.75 پوائنٹس کی معمولی کمزوری کے ساتھ 24,072.75 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دن کے دوران کنزیومر ڈیوریبلز، میڈیا اور آئی ٹی سیکٹر کے اسٹاک میں خریداری کی دلچسپی رہی۔ آٹوموبائل، ایف ایم سی جی، فارماسیوٹیکل، کیپٹل گڈز اور آئل اینڈ گیس انڈیکس بھی سبز نشان میں بند ہوئے۔ دوسری طرف آج رئیلٹی سیکٹر میں مسلسل فروخت کا دباو¿ برقرار رہا۔ اسی طرح بینکنگ، میٹل اور پبلک سیکٹر انٹرپرائز انڈیکس بھی کمزوری کے ساتھ سرخ نشان میں بند ہوئے۔ وسیع تر بازار بھی آج دباو¿ میں رہے، نفٹی مڈکیپ انڈیکس 0.41 فیصد نقصان کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، اسمال کیپ انڈیکس نے 0.10 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ دن کی تجارت کا اختتام کیا۔

دن کے دوران بی ایس ای پر 4,441 حصص میں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 2,012 حصص فائدہ کے ساتھ بند ہوئے، جبکہ 2,224 حصص میں گراوٹ دیکھی گئی، وہیں205 حصص بغیر کسی اتار چڑھاو کے بند ہوئے۔ آج این ایس ای پر 2,980 حصص میں فعال تجارت ہو ئی۔ ان میں سے 1,307 حصص منافع کے ساتھ سبز نشان میں بند ہوئے اور 1,673 حصص نقصان کے ساتھ سرخ نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسکس کے 30 حصص میں سے 15 حصص میں اضافہ ہوا جبکہ 15 حصص میں گراوٹ آئی۔ نفٹی انڈیکس کے 50 اسٹاک میں سے 23 سبز اور 27 سرخ نشان میں بند ہوئے۔

اسٹاک مارکیٹ کے ہیوی ویٹس میں، انٹرگلوب ایوی ایشن 1.83 فیصد، وپرو 1.77 فیصد، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی 1.66 فیصد، بجاج فنانس 1.60 فیصد اور ماروتی سوزوکی 1.47 فیصد دن کے ٹاپ 5 فائدہ اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ دوسری طرف، ایٹرنل 2.83 فیصد، ایس بی آئی لائف انشورنس 2.37 فیصد، بھارت الیکٹرانکس 0.94 فیصد، شری رام فائنانس 0.91 فیصد اور ایچ ڈی ایف سی بینک 0.88 فیصد دن کے ٹاپ 5 لوزرس میں شامل تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande