دنیا کی کوئی طاقت آبنائے ہرمز کو ہم سے نہیں چھین سکتی: مشیر ایرانی سپریم لیڈر
تہران ،16جولائی (ہ س )۔ آبنائے ہرمز کو لے کر امریکہ کی جانب سے ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔دریں اثنا ایران نے ایک بار پھر امریکہ کی دھمکیوں اور کارروائیوں پر دو ٹوک بیان جاری کیا ہے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایران کے سابق وزیرِ خارجہ اور سپریم
دنیا کی کوئی طاقت آبنائے ہرمز کو ہم سے نہیں چھین سکتی: مشیر ایرانی سپریم لیڈر


تہران ،16جولائی (ہ س )۔

آبنائے ہرمز کو لے کر امریکہ کی جانب سے ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔دریں اثنا ایران نے ایک بار پھر امریکہ کی دھمکیوں اور کارروائیوں پر دو ٹوک بیان جاری کیا ہے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایران کے سابق وزیرِ خارجہ اور سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کی ملکیت ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے ایران سے نہیں چھین سکتی۔

ایرانی سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت آبنائے ہرمز کو ایران کی ملکیت سے الگ نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ آبی گزرگاہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی جرا¿ت مندانہ اور دانشمندانہ قیادت میں ایران کی خودمختاری کے دائرے میں آئی ہے۔علی اکبر ولایتی نے اسے 40 روزہ جنگ کی ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔دوسری جانب امریکہ نے ایران پر ایک نئی فضائی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد ایران کی اس صلاحیت کو محدود کرنا ہے جس کے ذریعے وہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمد و رفت کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande