نیپال میں کو شی ندی میں طغیانی، بیراج کے 56 میں سے 21 دروازے کھولے گئے
کاٹھمنڈو، 16 جولائی (ہ س)۔ نیپال میں شدید بارشوں کی وجہ سے کوشی ندی کے پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ پانی کا بہاو¿ 163,000 کیوسک سے تجاوز کرنے کے بعد حکام نے آج صبح کوشی بیراج کے 21 دروازے کھول دیئے۔ سنساری کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندر بہا
نیپال میں کو شی ندی میں طغیانی، بیراج کے 56 میں سے 21 دروازے کھولے گئے


کاٹھمنڈو، 16 جولائی (ہ س)۔

نیپال میں شدید بارشوں کی وجہ سے کوشی ندی کے پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ پانی کا بہاو¿ 163,000 کیوسک سے تجاوز کرنے کے بعد حکام نے آج صبح کوشی بیراج کے 21 دروازے کھول دیئے۔ سنساری کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندر بہادر کھڑکا کے مطابق، کوشی بیراج پر دریا کے پانی کا بہاو¿ جمعرات کی صبح تک 163,230 کیوسک ریکارڈ کیا گیا تھا۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر مشرقی نیپال میں مسلسل بارشیں جاری رہیں تو ندی کے پانی کی سطح مزید بلند ہو سکتی ہے۔

پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کو کنٹرول کرنے کے لیے کوشی بیراج کے 56 گیٹوں میں سے 21 کو کھول دیا گیا ہے۔ بیراج کے 52 مین گیٹ اور چار کنال گیٹ ہیں۔ کوشی بیراج کنٹرول روم کے مطابق، جب دریا کا پانی کا بہاو¿ 150,000 کیوسک سے زیادہ ہو جاتا ہے تو ریڈوارننگ لائٹس جلائی جاتی ہیں اور ممکنہ سیلاب سے خبردار کرنے کے لیے بیراج پر سرخ جھنڈے لہرائے جاتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande