مضبوطی کے ساتھ بند ہوا شیئر بازار، سرمایہ کاروں نے 3.37 لاکھ کروڑ روپے کمائے
نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س): ایک روز کی کمزوری کے بعد گھریلو شیئر بازار آج دوبارہ سبز نشان میں بند ہوا۔ پورے دن کی تجارت کے اختتام پر سینسیکس میں 0.17 فیصد اور نفٹی میں 0.11 فیصد کی مضبوطی درج کی گئی۔ آج بازار میں آئی تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو تقر
प्रतीकात्मक


نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س): ایک روز کی کمزوری کے بعد گھریلو شیئر بازار آج دوبارہ سبز نشان میں بند ہوا۔ پورے دن کی تجارت کے اختتام پر سینسیکس میں 0.17 فیصد اور نفٹی میں 0.11 فیصد کی مضبوطی درج کی گئی۔ آج بازار میں آئی تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو تقریباً 3.37 لاکھ کروڑ روپے کا فائدہ ہوا۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 137.82 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77,192.76 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد خریداروں کی سرگرمی بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس میں تیزی آئی۔ مسلسل خریداری کے سہارے سینسیکس 591.33 پوائنٹس کی بڑھوتری کے ساتھ 77,646.27 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد کافی دیر تک یہ انڈیکس معمولی اتار چڑھاؤ کے ساتھ اپنی بلند ترین سطح کے قریب ہی کاروبار کرتا رہا۔

دوپہر ایک بجے سے کچھ پہلے اچانک فروخت کا دباؤ بڑھنے کی وجہ سے سینسیکس اپنی بلند ترین سطح سے 663.45 پوائنٹس گر کر 72.12 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 76,982.82 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد خریدار دوبارہ سرگرم ہوئے اور انڈیکس کو ایک بار پھر سبز نشان میں لے آئے۔ دن بھر کی تجارت کے اختتام پر سینسیکس اپنی کم ترین سطح سے 202.61 پوائنٹس کی بحالی کے بعد 130.49 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77,185.43 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 33.80 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 24,085.85 پوائنٹس پر کاروبار کا آغاز کیا۔ دن بھر خرید و فروخت کے بعد نفٹی اپنی کم ترین سطح سے 67.95 پوائنٹس سنبھل کر 26.45 پوائنٹس کی معمولی مضبوطی کے ساتھ 24,078.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کے کاروبار کے دوران بینکنگ، فارماسیوٹیکل اور کیپیٹل گڈز شعبوں کے شیئر میں مسلسل خریداری دیکھی گئی۔ اسی طرح کنزیومر ڈیوریبلز، آئل اینڈ گیس اور آٹوموبائل شعبوں کے انڈیکس بھی مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں بند ہوئے۔ دوسری جانب سرکاری شعبے کے اداروں (پی ایس ای)، میٹل، ایف ایم سی جی اور آئی ٹی سیکٹر کے شیئر میں مسلسل فروخت کا رجحان برقرار رہا۔ وسیع تر بازار میں مجموعی طور پر خریداری کا ماحول رہا، جس کے باعث نفٹی مڈکیپ انڈیکس 0.28 فیصد اور اسمال کیپ انڈیکس 0.67 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ بند ہوئے۔

آج شیئر بازار میں آئی تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کی مجموعی دولت میں تین لاکھ کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ بی ایس ای میں درج کمپنیوں کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج کے کاروبار کے بعد بڑھ کر (عارضی طور پر) 482.40 لاکھ کروڑ روپے ہو گیا، جبکہ گزشتہ کاروباری دن یعنی منگل کو یہ 479.03 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح آج کی تجارت کے دوران سرمایہ کاروں کو تقریباً 3.37 لاکھ کروڑ روپے کا منافع حاصل ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande