
نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س)۔
انجینئرنگ فیبرکس اور ایرو اسپیس اور ڈیفنس سلوشنز بنانے والی کمپنی کسمگر لمیٹڈ کے شیئرز نے آج اسٹاک مارکیٹ میں زبردست انٹری کی، جس سے اس کے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوشی ہوئی۔ کمپنی کے شیئرز آئی پی او کے تحت 419 کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج،بی ایس ای پر اس کی لسٹنگ 36.99 فیصد پریمیم کے ساتھ 574 روپے کی سطح پر اور این ایس ای پر اس کی لسٹنگ35.80فیصد پریمیم کے ساتھ 569روپے کی سطح پر ہوئی ۔
لسٹنگ کے بعدفروخت کے سپورٹ سے یہ شیئر بی ایس ای پر 631.35 روپے اور این ایس ای پر 625.90 روپے کے ا پر سرکٹ کی سطح پر پہنچ گئے ۔ تاہم، کچھ ہی دیر بعد فروخت کا دباو¿ دوبارہ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں اوپری سرکٹ میں وقفہ آیا۔ 12:30 بجے تک، بی ایس ای پر شیئرز 606.50 اور این ایس ای پر 606.60 پر ٹریڈ کر رہے تھے۔ اس طرح، کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کاروں نے اب تک ٹریڈنگ میں تقریباً 45 فیصد اضافہ کیا ہے۔
کمپنی کا 650 کروڑ کا آئی پی او 8 اور 10 جولائی کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست جواب ملا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 135.80 گنا سبسکرپشن ہوا۔ اہل ادارہ جاتی خریداروں کے لیے مخصوص حصہ 299.51 بار سبسکرائب کیا گیا۔ اسی طرح، غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ 174.28 بار سبسکرائب کیا گیا۔ مزید برآں، خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصہ 27.97 بار سبسکرائب کیا گیا۔ ملازمین کے لیے مختص حصہ 11.09 مرتبہ سبسکرائب کیا گیا۔ اس آئی پی او کے تحت کوئی نیاشیئر جاری نہیں کیا گیا ہے۔اس میں ایک روپے فیس ویلیو والے کل 1,55,21,698 شیئرز آفر فار سیل ونڈو کے ذریعہ جاری کئے گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ