آندھراپردیش میں ایس آئی آر مہم میں 10 دن کی توسیع
حیدرآباد ،15 جولائی (ہ س)۔الیکشن کمیشن نےآندھراپردیش میں فہرست رائے دہندگان پرخصوصی نظرثانی ایس آئی آر مہم کے تحت رائے دہندوں کو الیکٹورل رول اینومیریشن کیلئے مزید 10 دن کی مہلت دی ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر ویویک یادوکی درخواست پرالیکشن کمیشن نے 10
آندھراپردیش میں ایس آئی آر مہم میں 10 دن کی توسیع


حیدرآباد ،15 جولائی (ہ س)۔الیکشن کمیشن نےآندھراپردیش میں فہرست رائے دہندگان پرخصوصی نظرثانی ایس آئی آر مہم کے تحت رائے دہندوں کو الیکٹورل رول اینومیریشن کیلئے مزید 10 دن کی مہلت دی ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر ویویک یادوکی درخواست پرالیکشن کمیشن نے 10 دن کی توسیع کا فیصلہ کیاہے۔ الیکشن کمیشن کے نئے شیڈول کے مطابق بوتھ لیول آفیسرس 24 جولائی تک گھرگھرپہونچ کررائے دہندوں میں اینومیریشن فارمس تقسیم کریں گے۔ پہلے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 15 جون سے 14 جولائی تک بی ایل اوزکوگھرگھر پہونچنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ اِس کام میں10 دن کی توسیع دی گئی ہے۔ کمیشن نے آندھراپردیش کے لئے شیڈول پرنظرثانی کی ہے۔ نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں کوباقاعدہ بنانے اورازسرنوتعین کا کام 24 جولائی تک مکمل کیاجائےگااور31 جولائی تک فہرست رائے دہندگان کا مسودہ جاری ہوگا۔ مسودہ پردعوے اوراعتراضات 31 جولائی تا 30 اگست پیش کئے جاسکتے ہیں۔ 31 جولائی تا 28 ستمبردعوؤں اوراعتراضات کی یکسوئی کی جائے گی۔ آندھراپردیش کی قطعی فہرست رائے دہندگان 10 اکٹوبر کو جاری ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے انڈر سکریٹری سندیپ کمار نے چیف الیکٹورل آفیسر آندھراپردیش کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے نیا شیڈول پیش کیاہے۔ اے پی میں نظرثانی کے کام میں سست رفتاری کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande