
علی گڑھ, 15 جولائی (ہ س)علی گڑھ میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کا جلسہ شاہی جامع مسجد کے امام اور مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے صدر مفتی محمود الحسن قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جلسہ میں نئے اسلامی مہینے صفر المظفر 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے غور و خوض کیا گیااجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ 29 محرم الحرام 1448 ہجری بمطابق 15 جولائی 2026ء کو صفر المظفر کا چاند نظر آنے کی تصدیق مختلف مقامات سے موصول ہوئی، جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا کہ 16 جولائی 2026ء، بروز جمعرات، یکم صفر المظفر 1448 ہجری ہوگی۔اجلاس میں کمیٹی کے صدر مفتی محمود الحسن قاسمی نے کہا کہ اسلامی مہینوں کے آغاز کا اعلان شرعی اصولوں اور معتبر شہادتوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، اور مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی اسی روایت کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔اجلاس میں ڈاکٹر عبید اقبال عاصم، محمد مسلم باری، قاری محمد عقیل، عبدالمجیب قاسمی، عبدالمتعالی قاسمی،حاجی دلارے نبی،حاجی عبدالما لک ،افتخار عالم، مفتی محمد راشد، حاجی محمد سفیان، مکرم علی صدیقی، حافظ محمد سرور، وسیم الدین، رضوان احمد،شفیع احمد خان،محمد حمزہ،مقصود احمد ، کلیم الدین اور غیاث الدین سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر ملک و ملت میں امن، خوشحالی، بھائی چارے اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ