
حیدرآباد ،15 جولائی (ہ س)۔ آل انڈیامجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدربیرسٹراسدالدین اویسی نے آج حیدرآباد شہرکے اردو میڈیم طلبہ میں تعلیمی کٹس اورکورس کامواد تقسیم کیا۔ یہ تقریب اے آئی ایم آئی ایم کے مرکزی دفتردارالسلام میں منعقد ہوئی، جہاں بڑی تعدادمیں طلبہ،والدین اورپارٹی کارکنان موجود تھے۔خطاب کرتے ہوئے بیرسٹراسدالدین اویسی نے کہا اس سال 11 ہزارسے زائدطلبہ کوتعلیمی کٹس فراہم کی گئی،تاکہ وہ نئے تعلیمی سال کاآغازبہتراندازمیں کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ معیاری تعلیم ہربچے کا بنیادی حق ہے اورضرورت مند طلبہ کی تعلیمی مدد کے لیے یہ اقدام ہرسال جاری رکھاجاتاہے۔ انہوں نے طلبہ پرزوردیاکہ وہ محنت، لگن اورنظم و ضبط کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھیں اورملک و قوم کی ترقی میں اہم کرداراداکریں۔ تقریب کے دوران طلبہ میں اسکول بیگز،نوٹ بکس،اسٹیشنری اوردیگرضروری تعلیمی سامان تقسیم کیاگیا، جبکہ والدین نے اس اقدام کوسراہتے ہوئے اسے معاشرے کے ضرورت مندبچوں کے لیے ایک اہم تعلیمی معاونت قراردیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق