فیس بک-انسٹاگرام آئی ڈی ہیک کر کے خاتون کی فحش تصاویر وائرل کیں، کیس درج
مرادآباد، 15 جولائی (ہ س)۔ مہانگر کے تھانہ کٹگھر علاقے میں رہنے والی خاتون کی فیس بک اور انسٹاگرام آئی ڈی کسی نے ہیک کر لی۔ اس کے بعد ملزم نے خاتون کی تصویر کو فحش طریقے سے ایڈٹ کر کے وائرل کر دیا۔ پولیس نے متاثرہ کی تحریر پر تھانہ پولیس میں بد
کرائم کی علامتی تصویر


مرادآباد، 15 جولائی (ہ س)۔

مہانگر کے تھانہ کٹگھر علاقے میں رہنے والی خاتون کی فیس بک اور انسٹاگرام آئی ڈی کسی نے ہیک کر لی۔ اس کے بعد ملزم نے خاتون کی تصویر کو فحش طریقے سے ایڈٹ کر کے وائرل کر دیا۔ پولیس نے متاثرہ کی تحریر پر تھانہ پولیس میں بدھ کے روز معاملے کی رپورٹ درج کر لی ہے۔

متاثرہ نے بتایا کہ اس نے اپنے نام سے فیس بک اور انسٹاگرام پر آئی ڈی بنا رکھی ہے۔ متاثرہ کا کہنا ہے کہ کسی نے اس کے فون سے فیس بک اور انسٹاگرام آئی ڈی ہیک کر لی۔ اس کے بعد اس کی تصاویر لے کر انہیں فحش انداز میں ایڈٹ کیا اور انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا ہے۔

کٹگھر سرکل کے ڈیوٹی آفیسر (سی او) گورو تیواری نے بتایا کہ تحریر کی بنیاد پر نامعلوم کے خلاف رپورٹ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔ جانچ میں جو بھی حقائق سامنے آئیں گے، ان کی بنیاد پر آگے کی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande