دیوریا: بہار کے ایک گائے کے اسمگلر کو پولیس انکاونٹر میں ٹانگ میں گولی لگی، چار ملزمان گرفتار
دیوریا، 15 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش کے دیوریا ضلع میں گائے کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کل رات ایک انکاو¿نٹر میں ایک بدمعاش کو زخمی کر دیااور چار ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ جائے وقوعہ سے ایک پک اپ گاڑی، گائے کی نسل کے آٹھ جانور، ا
DEORIA-4-CATTLE-SMUGGLER-ARREST


دیوریا، 15 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش کے دیوریا ضلع میں گائے کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کل رات ایک انکاو¿نٹر میں ایک بدمعاش کو زخمی کر دیااور چار ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ جائے وقوعہ سے ایک پک اپ گاڑی، گائے کی نسل کے آٹھ جانور، ایک غیر قانونی پستول اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (جنوبی) سنیل کمار سنگھ نے بتایا کہ تھانہ لار کی پولیس گاڑیوں کی جانچ کررہی تھی۔ اسی دوران ایک مشکوک پک اپ گاڑی نظر آئی ۔پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور گاڑی لے کر چنوکی پل کی طرف فرار ہوگیا۔ فوری طور پر کنٹرول روم کواس کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہیتھانہ بھاٹ پار رانی تھانے کی پولیس، جو پھلواریا چوراہے پر چیکنگ کر رہی تھی، اس کا محاصرہ کرنے کے لئے چانوکی پل کی طرف روانہ ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایاکہ پولیس کے تعاقت کرنے پر پک اب ڈرائیور بیریئر توڑ کر چنوکی موڑ کی طرف بھاگا لیکن گاڑی بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد گاڑی میں سوار چاروں افراد بھاگنے لگے۔ خود کو پولیس کے گھیرے میں دیکھ کر ایک ملزم نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم کی ٹانگ میں گولی لگی اور اسے علاج کے لیے پرائمری ہیلتھ سینٹر بھاٹپار رانی بھیج دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع سے تین دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔ برآمدگی میں ایک غیر قانونی پستول، دو خالی کارتوس، ایک پک اپ گاڑی اور اس میں لدے آٹھ گائے کی نسل کے جانور شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران زخمی ملزم نے اپنا نام محمد منا بتایا جو سیوان ضلع (بہار) کا رہنے والا ہے۔ دیگر گرفتار ملزمان کی شناخت میئل تھانے کے رہائشی چندن چورسیہ اور دیوریا ضلع کے لار تھانہ کے رہائشی محمد فیصل اور انور انصاری کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande