
ہندوستانی جمہوریت کی تاریخ میں15 جولائی 1979 کا دن ایک بڑے سیاسی واقعہ کے طور پر درج ہے۔ اسی دن ملک کے پہلے غیر کانگریسی وزیراعظم مرارجی دیسائی نے جنتا پارٹی میں بڑھتے ہوئے اختلاف، عدم اطمینان اور سیاسی بحران کے درمیان استعفیٰ دے دیا۔ ان کا استعفیٰ آزاد ہندوستان کی پہلی غیر کانگریسی حکومت کے خاتمے کا آغاز ہے۔
ایمرجنسی (1975-77) کے بعد ہونے والے 1977 کے لوک سبھا انتخابات میں عوام نے کانگریس کو اقتدار سے بے دخل کردیا۔ جنتا پارٹی نے 295 سیٹیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کی، جب کہ کانگریس 154 پرسمٹ گئی تھی۔
گجرات کے سورت سے منتخب ہونے والے ایم پی مرار جی دیسائی کو متفقہ طور پر جنتا پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا اور انہوں نے24 مارچ 1977 کو وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ ملک میں جمہوری اقدار کی بحالی اور مستحکم حکمرانی کے لیے ان سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں۔
تاہم، حکومت بنانے کے دو سال کے اندر، جنتا پارٹی نے اندرونی کشمکش، دھڑے بندی اور نظریاتی اختلافات کا شکار ہونا شروع کر دیا۔ پارٹی کے کئی سینئر رہنما اور وزرائ حکومت سے منحرف ہو گئے۔ استعفوں کے ایک سلسلے اور بڑھتے ہوئے سیاسی دبا¶ کے درمیان، مرارجی دیسائی کی پوزیشن کمزور پڑ گئی۔
آخر کار، 15 جولائی 1979 کو انہوں نے اپنا استعفیٰ اس وقت کے صدر جمہوریہ ہند نیلم سنجیوا ریڈی کو پیش کر دیا۔صدر جمہوریہ نے ان سے نئی حکومت کی تشکیل تک ان سے درخواست کی کہ وہ نئی حکومت کے قیام تک نگراں وزیر اعظم کے طور پر کام جاری رکھیں۔
سیاسی واقعات پھر تیزی سے بدل گئے۔ 28 جولائی 1979 کو صدر نے مرار جی دیسائی کا استعفیٰ قبول کر لیا۔ چودھری چرن سنگھ نے کانگریس کی باہری حمایت کے ساتھ وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ تاہم ان کی حکومت بھی پارلیمنٹ میں اکثریت ثابت کرنے سے پہلے ہی گر گئی، اور ملک کو ایک اور عام انتخابات کا سامنا کرنا پڑا۔
اہم واقعات
1904۔ امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں پہلا بودھ مندر بنایا گیا۔
1916 – دنیا کی سب سے بڑی ایرو اسپیس کمپنی بوئنگ کا آغاز ۔
1926 ۔ پہلی موٹر بس سروس بمبئی (اب ممبئی) میں شروع ہوئی۔
1999 ۔ چین نے نیوٹران بم کی صلاحیت کے حصول کا اعتراف کیا۔
1955 ۔ پہلے صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر راجندر پرساد نے ملک کے اس وقت کے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو بھارت رتن دینے کا اعلان کیا۔
1961 ۔ اسپین نے مردوں اور عورتوں کے مساوی حقوق کو تسلیم کیا۔
1962 ۔ الجزائر عرب لیگ کا حصہ بنا۔
1984 ۔ پنجاب میں سکھ برادری میں بدامنی کے بعد پنجاب کو دہشت گردی سے متاثرہ علاقہ قرار دیا گیا۔
2000 ۔ سیرا لیون میں فوجی کارروائی کے ذریعے یرغمال بنائے گئے تمام ہندوستانی فوجیوں کو آزاد کرایا گیا۔
2002۔ امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قاتل عمر شیخ کو پاکستانی عدالت نے موت کی سزا سنائی۔
2004 ۔ نیپال کے وزیر اعظم نے ماو نوازوں کے ساتھ بات چیت میں غیر ملکی ثالثی کو قبول کیا۔
پیدائش
1611 ۔ جئے سنگھ ۔ آمیر کے راجہ اور مغل سلطنت کے سینئر کمانڈر (مرزا راجہ)تھے۔
1883 ۔ جمشید جی جیجا بھائی، مشہور ہندوستانی کاروباری
1902 – کوکا سبا راو – آٹھویں چیف جسٹس آف انڈیا
1903 – کے کامراج – بھارت رتن ایوارڈ یافتہ، آزادی پسند، سیاست دان، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ
1909 ۔ درگا بائی دیشمکھ ۔ آندھرا پردیش کی پہلی خاتون رہنما۔
1912 ۔ محمد عثمان ۔ ہندوستانی فوج کے سینئر افسر، جو پہلی ہند۔پاکستان جنگ (1947۔48) میں شہید ہوئے۔
1927 ۔ سی ایچ محمد کویا ۔’ انڈین یونین مسلم لیگ ‘ کے سیاست دان اور کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ
1937 ۔ پربھاش جوشی ۔ ہندی کے معروف صحافی۔
1957 ۔بھانو پرتاپ سنگھ ورما ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیاست داں
1959 ۔ رمیش پوکھریال ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے سیاست داں
1974 ۔ کیپٹن نیکی جھاکو۔مہاویر چکر یافتہ ہندوستانی فوج میں افسر
1978 ۔ وجے شیکھر شرما ۔ہندوستانی کاروباری جنہوںنے پے ٹی ایم کا آغاز کیا۔
انتقال
2004 ۔ بانو جہانگیر کویاجی ۔ ہندوستانی طبی سائنسدان اور خاندانی منصوبہ بندی کی ماہر
2017 ۔ مریم مرزاخانی ۔ ریاضی کی دنیا میں باوقار فیلڈز میڈل حاصل کرنے والی پہلی خاتون ریاضی داں
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan