نتن گڈکری اور اتر پردیش کے وزیر اعلی نے سڑک منصوبوں کا جائزہ لیا
لکھنؤ، 13 جولائی ( ہ س): اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے پیر کے روز لکھنؤ میں وزیر اعلی کی رہائش گاہ 5-کالی داس مارگ پر ریاست میں جاری قومی شاہراہ کے منصوبوں کے حوالے سے ایک جائزہ می
मुख्यमंत्री योगी के साथ केन्द्रीय मंत्री नितिन गडकरी


नितिन गडकरी


لکھنؤ، 13 جولائی ( ہ س): اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے پیر کے روز لکھنؤ میں وزیر اعلی کی رہائش گاہ 5-کالی داس مارگ پر ریاست میں جاری قومی شاہراہ کے منصوبوں کے حوالے سے ایک جائزہ میٹنگ کی۔

قابل ذکر ہے کہ آج وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر نتن گڈکری لکھنؤ-کانپور ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ 4850 کروڑ روپے کے تین قومی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

-------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande