شنگھائی میں ہندوستانی قونصل جنرل نے قطر کے سابق امیر کے انتقال پر اظہارتعزیت کی
نئی دہلی، 13 جولائی (ہ س) ۔شنگھائی میں ہندوستان کے قونصل جنرل پرتیک ماتھر نے پیر کو قونصلیٹ جنرل جاکرقطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پراطہار تعزیت کیا۔ قونصلیٹ جنرل آف انڈیا شنگھائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ قونصل ج
قطر


نئی دہلی، 13 جولائی (ہ س) ۔شنگھائی میں ہندوستان کے قونصل جنرل پرتیک ماتھر نے پیر کو قونصلیٹ جنرل جاکرقطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کے انتقال پراطہار تعزیت کیا۔

قونصلیٹ جنرل آف انڈیا شنگھائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ قونصل جنرل پرتیک ماتھر نے قطر کے قونصلیٹ جنرلپہنچ کروہاں رکھے تعزیتی رجسٹرمیں اپنے دستخط کیے اور آنجہانی رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر، انہوں نے شاہی خاندان، حکومت اور قطر کے شہریوں سے ہندوستان کی گہری تعزیت کا اظہار کیا اور اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande