کوچنگ حادثہ: سی بی آئی کی کلوزر رپورٹ میں ایم سی ڈی کے دو عہدیداروں کو کلین چٹ
نئی دہلی، 13 جولائی (ہ س)۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے پرانے راجندر نگر کے راو¿ز آئی اے ایس اسٹڈی سرکل میں پانی بھرنے سے پیدا ہونے والی تین طلبا کی موت کے معاملے میں دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے دو افسران کو کلین چٹ دے دی ہے۔ سی بی
DL-HC-Raus-IAS-Coaching-Case


نئی دہلی، 13 جولائی (ہ س)۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے پرانے راجندر نگر کے راو¿ز آئی اے ایس اسٹڈی سرکل میں پانی بھرنے سے پیدا ہونے والی تین طلبا کی موت کے معاملے میں دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے دو افسران کو کلین چٹ دے دی ہے۔ سی بی آئی نے ان دونوں عہدیداروں کے بارے میں راوز ایونیو کورٹ میں کلوزر رپورٹ داخل کی ہے۔

سی بی آئی کی کلوزر رپورٹ میں دہلی میونسپل کارپوریشن کے افسران کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف لاپرواہی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے، اس لیے ان پر مقدمہ چلانے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم سی بی آئی کی رپورٹ میںمحکمہ تعمیرات کے تین اہلکاروں کو لاپرواہی کا قصوروار پایا گیا ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن نے ان تینوں اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے 13 ستمبر 2024 کو کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے چار شریک مالکان کو ضمانت دے دی تھی۔ ہائی کورٹ نے ملزمین کو ریڈ کراس کے پاس 5 کروڑ روپے جمع کرنے کی شرط پر ضمانت دینے کا حکم دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے 13 ستمبر 2024 کو تیجندر سنگھ، پرویندر سنگھ، ہرویندر سنگھ اور سربجیت سنگھ کو ضمانت دی تھی۔ اس سے قبل تیس ہزاری عدالت کی سیشن عدالت اس معاملے میں ایک ملزم اور تھار ڈرائیور منوج کتھوریا کو ضمانت دے چکی ہے ۔

دہلی ہائی کورٹ نے 2 اگست 2024 کو کیس کی تحقیقات سی بی آئی کو سونپی تھی۔ دہلی پولیس نے راو¿ز آئی اے ایس اسٹڈی سرکل کے چار شریک مالکان اور تھار ڈرائیور کو 29 جولائی 2024 کو گرفتار کیا تھا۔ کوچنگ کے مالک ابھیشیک گپتا اور کوآرڈینیٹر دیش پال سنگھ کو 28 جولائی 2024 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ان ملزمان کے علاوہ دہلی پولیس نے بلڈنگ مینجمنٹ، نظام کی دیکھ بھال کرنے والے کارپوریشن کے ملازمین اور دیگر ملزمین کے خلاف غیر ارادباً قتل کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ دہلی پولیس نے بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعہ 105، 106(1)، 115(2)، 3(5) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande