
نئی دہلی، 13 جولائی (ہ س). سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزارت منگل (14 جولائی) کو تیسرے نمستے دیوس کا اہتمام کرے گی۔ یہ 2023 میں شروع کی گئی نیشنل ایکشن فار میکانائزڈ سینیٹیشن ایکو سسٹم (نمستے) اسکیم کے تین سال مکمل ہونے کی علامت ہے۔
دیویا کلا میلہ کے ساتھ مرکزی تقریب مغربی بنگال کے کولکاتا کے رابندرا سدن میں منعقد ہوگی۔ وہیں، متوازی تقریبات ملک بھر میں شہری بلدیاتی اداروں (یو ایل بی ) میں منعقد کی جائیں گی۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار اور وزیر مملکت رام داس اٹھاولے کی کولکاتا میں ہونے والی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ مغربی بنگال کے وزیر اعلی شبھیندو ادھیکاری، وزرا ، ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل اے، سینئر مرکزی اور ریاستی عہدیدار، ضلع انتظامیہ کے نمائندے، قومی صفائی ملازمین فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور دیگر معززین بھی شرکت کریں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد