تیل کی پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والا ایک ملزم گرفتار
تینسوکیا (آسام)، 13 جولائی (ہ س)۔ تینسوکیا پولیس نے مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گو ل پوکھری پولیس اسٹیشن اور باریکوری پولیس اسٹیشن کی ایک مشترکہ ٹیم کے ساتھ صبح کی اولین ساعتوں میں ایک بڑی چھاپہ ماری کی اور تیل کی پائپ لائن سے غیر
تیل کی پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والا ایک ملزم گرفتار


تینسوکیا (آسام)، 13 جولائی (ہ س)۔

تینسوکیا پولیس نے مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گو ل پوکھری پولیس اسٹیشن اور باریکوری پولیس اسٹیشن کی ایک مشترکہ ٹیم کے ساتھ صبح کی اولین ساعتوں میں ایک بڑی چھاپہ ماری کی اور تیل کی پائپ لائن سے غیر قانونی طور پر کنڈینسیٹ چوری کرنے میں ملوث ایک گروہ کا پردہ فاش کیا۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دیگر ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔ اس معاملے میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی ہے۔ مفرور ملزموں کی تلاش سمیت تفصیلی تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے تقریباً 1,450 لیٹر کنڈینسیٹ، 50 لیٹر کی گنجائش والے 25 بھرے پلاسٹک کے گیلن، 50 لیٹر کی گنجائش والے 10 خالی پلاسٹک کے گیلن، ایک ڈرم، تیل کی پائپ لائن سے غیر قانونی طور پر منسلک ایک پائپ اور غیر قانونی طور پر کنڈن نکالنے کے لیے استعمال ہونے والا ایک ہاتھ سے بنایا ہوا فلٹرنگ ڈیوائس قبضے میں لے لیا۔

پولیس نے بتایا کہ اس غیر قانونی کنڈینسیٹ چوری کے نیٹ ورک میں ملوث دیگر ملزموں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande