اورنگ آباد میں ایف ڈی اے کی کارروائی، مشتبہ غیر معیاری خوردنی تیل کا دو کروڑ ترانوے لاکھ روپے سے زائد مال ضبط
اورنگ آباد ، 13 جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹر میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے غذائی ملاوٹ اور غیر معیاری اشیائے خورد و نوش کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ محکمہ کے کمشنر توکارام منڈھے کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد دودھ میں ملاو
اورنگ آباد میں ایف ڈی اے کی کارروائی، مشتبہ غیر معیاری خوردنی تیل کا دو کروڑ ترانوے لاکھ روپے سے زائد مال ضبط


اورنگ آباد ، 13 جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹر میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے غذائی ملاوٹ اور غیر معیاری اشیائے خورد و نوش کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ محکمہ کے کمشنر توکارام منڈھے کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد دودھ میں ملاوٹ، ہوٹلوں، میڈیکل اسٹورز اور مختلف غذائی صنعتوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی مہم کے تحت اورنگ آباد میں خوردنی تیل کی ری پیکنگ کرنے والی دو یونٹوں پر چھاپہ مار کر دو کروڑ ترانوے لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مشتبہ غیر معیاری خوردنی تیل ضبط کیا گیا ہے۔محکمہ خوراک و ادویات کی ٹیم نے 'سیف فوڈ، سیف مہاراشٹر' مہم کے تحت اچانک کارروائی کرتے ہوئے دونوں یونٹوں کا معائنہ کیا۔ جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ انتہائی غیر صحت بخش ماحول میں خوردنی تیل کی ری پیکنگ کی جا رہی تھی۔ تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ استعمال شدہ ٹن دوبارہ استعمال کیے جا رہے تھے، مشینوں پر گرد، زنگ اور گندگی جمی ہوئی تھی، بدبو دار تیل کے ٹب موجود تھے، فوڈ گریڈ سرٹیفکیٹ دستیاب نہیں تھے، تیل کے معیار کی جانچ کے لیے لیبارٹری موجود نہیں تھی اور ضروری تکنیکی عملہ بھی مقرر نہیں کیا گیا تھا۔ان سنگین بے ضابطگیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں اداروں کے لائسنس فوری طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔ ضبط شدہ خوردنی تیل کے نمونے مزید جانچ کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے مطابق لیبارٹری رپورٹ موصول ہونے کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande