نئے کردار میں نظر آئے دلیپ گھوش ، جھالموڑی گیت میں آواز دی
کولکاتا، 13 جولائی (ہ س)۔ اپنے بے باک بیانوں کے لئے سرخیوں میں رہنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور پنچایت وزیر دلیپ گھوش ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، لیکن اس بار اس کی وجہ غیر سیاسی ہے۔ اپنے مخالفین کے خلاف اپنے تلخ تبصروں اور بے لا
Dilip-Jhalmuri-Song-Soon


کولکاتا، 13 جولائی (ہ س)۔ اپنے بے باک بیانوں کے لئے سرخیوں میں رہنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور پنچایت وزیر دلیپ گھوش ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، لیکن اس بار اس کی وجہ غیر سیاسی ہے۔ اپنے مخالفین کے خلاف اپنے تلخ تبصروں اور بے لاگ بیانات کے لیے جانے جانے والے دلیپ گھوش اب ایک نئے اوتار میں نظر آ نے والے ہیں۔ انہوں نے جھالموڑی پر مبنی ایک گانے کو اپنی آواز دی ہے۔

پیر کی صبح نیو ٹاو¿ن کے ایکو پارک میں صبح کی سیر کے بعد، دلیپ گھوش نے چنار پارک کے قریب ایک ساو¿نڈ ریکارڈنگ سینٹر کا دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے گانے جھالموڑی کی آڈیو ریکارڈنگ میں حصہ لیا، جسے آرٹسٹ لوکیش گری اور ان کی اہلیہ ریماشری نے لکھا اور کمپوز کیا۔ اس گیت میں بنگال کے انتہائی مقبول کھانے کی اشیا جھالموڑی کے بارے میں کئی دلچسپ استعارے شامل ہیں۔

غور طلب ہے کہ 19 اپریل کو، مغربی بنگال اسمبلی انتخابی مہم کے دوران، وزیر اعظم نریندر مودی نے جھارگرام میں سڑک کے کنارے ایک اسٹال پر کھڑے ہو کر جھالموڑی کا ذائقہ چکھا تھا۔ انہوں نے اس لمحے کی ایک ویڈیو دکاندار اور مقامی لوگوں کے ساتھ اپنے سوشل میڈیااکاونٹ پر شیئر کی، جس کے بعد جھالموڑی سیاسی بحث کا موضوع بن گئی ۔

اس کے فوراً بعد، کرشن نگر میں ایک انتخابی ریلی میں، وزیر اعظم نے کہا تھا، ”میں نے جھالموڑی کھائی، لیکن مرچ ترنمول کو لگی۔“ اس تبصرے کے بعد سیاسی حلقوں میں وسیع بحث چھڑگئی۔اس کے بعد بی جے پی کی مختلف تقریبات اور سرگرمیوں میں بھی جھالموڑی نظر آئی۔

اسی سیاسی پس منظر میں پنچایت وزیر دلیپ گھوش نے جھالموڑی پر مبنی اس نئے گانے کو اپنی آواز دے کر اپنی شخصیت کے ایک اور پہلو کو ظاہر کیا ہے۔ سیاست سے الگ ، ان کا یہ نیا رخ سامعین اور ناظرین کو کتنا آئے گا، یہ تو وقت بتائے گا۔ تاہم، سیاست اور جھالموڑی کے اس انوکھے امتزاج کی وجہ سے، توقع کی جاتی ہے کہ یہ گیت ریلیز ہوتے ہی بڑے پیمانے پر زیر بحث بن جائے گا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande