
گوہاٹی، 13 جولائی (ہ س)۔
آسام حکومت کے وزیر اور مقامی ایم ایل اے اتل بورا نے پیر کو الزام لگایا کہ کچھ لوگ منظم طریقے سے کازیرنگا میں مجوزہ فائیو اسٹار حیات ہوٹل اور ٹی ٹرائب کلچرل آرٹ زون کی تعمیر کے سلسلے میں حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔
پرنب دلے کی گرفتاری کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بورا نے کہا کہ چائے قبیلے کے لوگوں نے انگل پتھر میں مجوزہ ٹی ٹرائب کلچرل آرٹ زون کی تعمیر کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کچھ لوگ سیاسی مقاصد کے لیے اس معاملے پر تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر بورا پیر کو آسام اسمبلی کی کارروائی میں شرکت کے لیے پہنچتے ہوئے نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔
وزیر نے اعلان کیا کہ پروجیکٹ ایریا میں رہنے والے 22 خاندانوں کے لیے پانچ پانچ لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام خاندانوں کو پہلے مرحلے میں تین تین لاکھ روپے کی رقم مل چکی ہے۔
بورا نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ