
گوہاٹی، 12 جولائی (ہ س)۔
کانگریس نے ایودھیا رام مندر کے عطیات میں مبینہ بے ضابطگیوں پر مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج کی نگرانی میں ایک آزاد انکوائری کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔ گوہاٹی میں آسام پردیش کانگریس کے ہیڈکوارٹر راجیو بھون میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم کی نگرانی میں بنائے گئے ٹرسٹ کے معاملے میں جوابدہی طے کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس اس مسئلہ پر ملک گیر عوامی بیداری مہم چلائے گی اور پارلیمنٹ کے آئندہ مانسون اجلاس میں حکومت سے جواب بھی مانگے گی۔ کانگریس نے ٹرسٹ کو تحلیل کرنے، فرانزک آڈٹ اور مبینہ طور پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ