مانچسٹر سٹی نے 17 سالہ ونگر جیریمی مونگا کے ساتھ پانچ سالہ معاہدے پر دستخط کئے
لندن، 11 جولائی (ہ س)۔ انگلش پریمیئر لیگ کلب مانچسٹر سٹی نے ونگر جیریمی مونگا کو لیسٹر سٹی سے پانچ برس کے معاہدے پر اپنے ساتھ جوڑ لیا ہے۔ کلب نے ہفتہ کو باضابطہ طور پر اس کا اعلان کیا۔ 17 سالہ مونگا کا معاہدہ 2031 تک رہے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق،
Sports-Football-ManchesterCity-signs-Monga


لندن، 11 جولائی (ہ س)۔ انگلش پریمیئر لیگ کلب مانچسٹر سٹی نے ونگر جیریمی مونگا کو لیسٹر سٹی سے پانچ برس کے معاہدے پر اپنے ساتھ جوڑ لیا ہے۔ کلب نے ہفتہ کو باضابطہ طور پر اس کا اعلان کیا۔ 17 سالہ مونگا کا معاہدہ 2031 تک رہے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس منتقلی کی کل مالیت کا تخمینہ ایک کروڑ پاونڈ(تقریباً 13 ملین امریکی ڈالر) ہے۔ حالانکہ، کلب نے باضابطہ منتقلی کی فیس کا انکشاف نہیں کیا ہے۔جیریمی مونگا نے صرف 15 سال کی عمر میں لیسٹر سٹی کے لیے پریمیئر لیگ کا آغاز کیا تھا۔ وہ کلب کی تاریخ میں میچ شروع کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بھی بن گئے۔ انہوں نے لیسٹر سٹی کے لیے مجموعی طور پر 37 مقابلے کھیلے اور اپنی کارکردگی سے کئی بڑے کلبوں کی توجہ مبذول کی ۔

مونگا نے اپریل 2025 میں نیو کیسل یونائیٹڈ کے خلاف 0-3 سے ہارمیں میدان پر اتر کر اپنا پریمیئر لیگ ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے اگست 2025 میں ہڈرز فیلڈ کے خلاف لیگ کپ مقابلے میں پہلی بار ابتدائی الیون میں اپنی جگہ کو یقینی بنایا۔

انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی کر چکے مونگا پریمیئر لیگ میں کھیلنے والے تیسرے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں ۔ ان سے آگے صرف ایتھن نوانیری اور میکس ڈاون مین کا نام ہے۔ مانچسٹر سٹی میں شامل ہونے کے بعد مونگا نے کہا کہ جیسے ہی مجھے پتہ چلا کہ مانچسٹر سٹی مجھے سائن کرنا چاہتا ہے، میں نے فوراً فیصلہ کر لیا کہ یہی میرے لیے صحیح کلب ہے۔ کسی بھی نوجوان فٹبالر کے لیے اس کلب کا حصہ بننا ایک خواب ہے۔ یہ گزشتہ دس برسوں سے انگلینڈ کا سب سے کامیاب کلب رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا:”فل فوڈن اور نیکو او ریلی جیسے کھلاڑیوں کو اکیڈمی کے ذریعے مواقع ملنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین راستہ ہے۔ اس کلب کا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے اور میں یہاں آ کر بہت خوش ہوں۔“ جیریمی مونگا اس ٹرانسفر ونڈو میں مانچسٹر سٹی میں شامل ہونے والے تیسرے انگلش کھلاڑی ہیں۔ نئے منیجر اینزو ماریسکاٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو شامل کر کے اسکواڈ کو مضبوط بنانے کی سمت میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔ اس سے قبل گول کیپر پیئرز چارلس اور کلب ریکارڈسائننگ ایلیٹ اینڈرسن بھی ٹیم میں شامل ہو چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande