ہندوستانی فٹ بال ٹیم نومبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، دو بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلے گی
نئی دہلی، 11 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان کی مردوں کی فٹ بال ٹیم نومبر 2026 فیفا انٹرنیشنل ونڈو کے دوران نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ میزبان نیوزی لینڈ (آل وائٹس) کے خلاف دو بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلے گی۔ اس دورے کا انعقاد دونوں ممالک کے درمیان


sports football 

نئی دہلی، 11 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان کی مردوں کی فٹ بال ٹیم نومبر 2026 فیفا انٹرنیشنل ونڈو کے دوران نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں وہ میزبان نیوزی لینڈ (آل وائٹس) کے خلاف دو بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلے گی۔ اس دورے کا انعقاد دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے 100 سال مکمل ہونے کی یاد میں کیا جا رہا ہے۔

ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 12 نومبر کو آکلینڈ کے گو میڈیا اسٹیڈیم میں کھیلے گی جب کہ دوسرا میچ 15 نومبر کو کرائسٹ چرچ کے ون این زیڈ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔اس سیریز کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی کے نیوزی لینڈ کے سرکاری دورے کے دوران کیا گیا۔ یہ میچ ہندوستان کے لیے کافی اہمیت کے حامل ہوں گے کیونکہ نیوزی لینڈ نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ اس ناطے اسے ہندوستان کے خلاف ایک مضبوط حریف سمجھا جا رہا ہے۔

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی مردوں کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان آخری مقابلہ 2018 کے انٹرکانٹینینٹل کپ میں ہوا تھا، جہاں سنیل چھتری کے گول کے باوجود ہندوستان کو 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات 1926 میں شروع ہوئے، جب میجر دھیان چند نے ہندوستانی فوج کی ہاکی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کا دورہ کیا۔ اس تاریخی تعلقات کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر فٹ بال سیریز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ دورہ ہندوستان-نیوزی لینڈ مشترکہ کھیل ایکشن پلان کا بھی حصہ ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کوچنگ، کھیل سائنس، ٹیلنٹ کی ترقی اور اعلیٰ کارکردگی کے پروگراموں میں تعاون کو مزید مضبوط کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande