تاریخ کے آئینے میں 11 جولائی: لوکل ٹرینوں میں بم دھماکوں سے ممبئی دہل گئی تھی، 189 افراد کی موت
ملک اور دنیا کی تاریخ میں 11 جولائی کی تاریخ کئی اچھے برے واقعات کو سمیٹے ہوئے ہے۔ یہ تاریخ ہندوستان کی اقتصادی راجدھانی ممبئی کو دہلا چکی ہے۔ سال 2006 کی 11 جولائی کی شام لاکھوں ملازمین کام ختم کر کے لوکل ٹرینوں سے گھر لوٹ رہے تھے۔ اچانک 6 بج کر 2
طاقتور دھماکے میں ٹرین کے ڈبے پچک گئے تھے۔ لاشوں کو باہر نکالنے کے لیے گیس کٹر سے ڈبوں کو کاٹا گیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ میڈیا


ملک اور دنیا کی تاریخ میں 11 جولائی کی تاریخ کئی اچھے برے واقعات کو سمیٹے ہوئے ہے۔ یہ تاریخ ہندوستان کی اقتصادی راجدھانی ممبئی کو دہلا چکی ہے۔ سال 2006 کی 11 جولائی کی شام لاکھوں ملازمین کام ختم کر کے لوکل ٹرینوں سے گھر لوٹ رہے تھے۔ اچانک 6 بج کر 20 منٹ پر چرچ گیٹ سے بوریولی جانے والی ٹرین میں کھار اور سانتا کروز کے درمیان بم دھماکہ ہوا۔

کچھ ہی دیر میں الگ الگ ٹرینوں میں دھماکوں کی خبر آنے لگی۔ اگلے چند منٹوں میں سات بم دھماکے ہوئے۔ 189 لوگ مارے گئے اور تقریباً 800 زخمی ہوئے۔ یہ تمام دھماکے ممبئی کی لوکل ٹرینوں کے فرسٹ کلاس (درجۂ اول) کے ڈبوں میں ہوئے تھے۔ کھار، باندرا، جوگیشوری، ماہم، بوریولی، ماٹونگا اور میرا-بھائندر ریلوے اسٹیشنوں کے پاس ہوئے ان دھماکوں کی جانچ میں انکشاف ہوا کہ ٹرینوں میں لگائے گئے بم آر ڈی ایکس، امونیم نائٹریٹ اور فیول آئل سے بنائے گئے تھے۔ نقصان زیادہ ہو اس لیے ان بموں میں کیلیں بھی ڈالی گئی تھیں۔ تمام بموں کو پریشر کوکر میں لگا کر ٹائمر کے ذریعے اڑایا گیا تھا۔

دیگر اہم واقعات:

1902- ہندوستان کے پہلے وزیر دفاع سردار بلدیو سنگھ کی پیدائش۔

1922- ہالی ووڈ باول کا آغاز ہوا۔

1979- امریکی خلائی لیبارٹری ’اسکائی لیب‘ تباہ ہو کر آسٹریلیا کے مغربی ساحل کے قریب سمندر میں گری۔

2002- چانگ شانگ جنوبی کوریا کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں۔

2003- لاہور میں ’دوستی بس‘ اور دہلی سے ’سدا-ئے-سرحد‘ بس کی سروس بحال ہوئی۔

2004- ایچ آئی وی-ایڈز پر ایشیائی وزراء کی کانفرنس بینکاک میں منعقد ہوئی۔

2004- مقبوضہ کشمیر میں مضحکہ خیز انتخابات۔

2007- معروف مصور ایم ایف حسین نے نیویارک کی آرٹ نمائش میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

2008- پاکستان کے وزیرستان صوبے میں امریکی فضائی حملے میں 11 لوگ زخمی ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande