
دوسہ، یکم جولائی (ہ س)۔
راجستھان میں بدھ کی صبح دوسہ ضلع کے کولوا تھانہ علاقے میں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر خالی ٹریلر سے ٹکرانے کے بعد ایک سلیپر مسافر بس میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں 8 مسافر جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔ گورنر ہری بھاو¿ باگڑے اور وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
دوسہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پیوش دکشت کے مطابق، حادثہ کولوا تھانہ علاقے میں منگل-بدھ کی درمیانی شب تقریباً 2:38 بجے پیش آیا۔ ہنس ٹریول کی سلیپر بس (RJ 11 D 6565) اور ٹریلر (RJ 01 GE 0164) کے درمیان تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ بس میں آگ لگنے سے چھ مسافر بری طرح جھلس گئے، جب کہ دو دیگر حادثے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق، حادثے کے بعد مرنے والے مسافروں کی شناخت کی گئی ۔ جس میں اندور کے بجرنگ نگر ساکن بھومی بھور بیٹی بھارت بھو(20) ،کھرگون ضلع کے بڑواہ ساکن پرینکا پانڈے بیوی جتیندر پانڈے(( 35دیپک ولد ننو سنگھ تنور(29) سیہور ضلع کے رام پورہ کلا ساکن دیپو ولد نربت سنگھ(60) اندور کے انپورنا نگر ساکن نرملا بیوی چندر پرکاش گپتا، جھابوا ضلع کے بھوت کھیڑی ساکن دھرم سنگھ ولد گل سنگھ(31) بس ڈرائیور اور بس کنڈکٹر کلدیپ ہیں۔
زخمیوں میں مدھیہ پردیش کے جھابوا ضلع کے موجی واڑہ کا رہنے والا کالو ولد بجیا سنگھاڑ (39)، اندور کے سداما نگر کا رہنے والا سوانند گیرے ولد راجیش گیرے (25) برفانی دھام ساکنلیزا بیٹی مہیش (22) ،بان گنگا علاقہ ساکن پرنس سروج ولد سنیل سروج(22) کھر گون ضلع کے بڑواہ واقع کستوربا مارگ ساکن نیہا بیوی سنی(26) اور ان کی بیٹی یاشیکا(3) آگر ساکن انیتا بیوی سی ایم سونی (56)کچھی ساکن یوگنی بیٹی شیلیندر پاٹیدار(21) سیہور ضلعکے بھیل کھیڑی ساکن گھیسو لال ولد بلونت سنگھ(65) اندور ساکن ماہر موٹینے دختر منیش(18) اور پردیپ ولد نریندر(26) ہیں۔
اسی طرح اندور کے توکو گنج علاقہ کے لالہ کی باغیچی کے رہنے والے مہر پانچال ولد کمل پانچال ،انجلی عرف مسکان بیٹی رگھو نندن اور کنک بیٹی بھگوانداس سداما نگر علاقہ کی رہنے والی ایشا سنگھ بیٹی ہردیپ سنگھ انجین روڈ اندور ساکن اوینیش ولد اتل کمار یادو ، اندور ساکب بینا بیٹی سنجے کیشری، راجستھان کے سیکر ضلع کے نیم کا تھانہ ساک شیکھا بیوی منوج ورما کھر گون ضلع کے اونکاریشور ساکن سنی ولد ننو سنگھ تنور(24) اور دیویہ بیٹی دیپک کنور (24) بھی زخمی ہوئے ہیں ۔
ڈاکٹر آر کے دوسہ اسپتال کے پی ایم او مینا نے بتایا کہ آٹھ افراد اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔ تیرہ افراد کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔
سمرکلا کے رہنے والے مہندر نگر نے بتایا کہ نہ تو ایمبولینس اور نہ ہی فائر بریگیڈ جائے حادثہ پر پہنچی۔ اس نے بتایا کہ اس نے خود ایمبولینس کو اطلاع دی تھی۔ ان کا خیال ہے کہ اگر فائر بریگیڈ بروقت پہنچ جاتی تو آگ پر جلد قابو پایا جا سکتا تھا۔
دوسہ کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر سومیا جھا نے ایک بس اور ٹریلر کے سڑک حادثے کے تمام پہلوو¿ں کی مکمل جانچ کے لیے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم میں اضافی افسران شامل ہیں۔ضلع مجسٹریٹ لکشمن گڑھ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، دوسہ، ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر، دوسہ، سب ڈویژنل مجسٹریٹ، بندیکوئی، سب ڈویژنل مجسٹریٹ، بسوا، سپرنٹنڈنگ انجینئر، پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (ممبر سکریٹری، روڈ سیفٹی کمیٹی)، چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر تحقیقاتی ٹیم کے ممبران بنائے گئے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حادثے کے تمام پہلوو¿ں کی مکمل چھان بین کرے اور جلد از جلد تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ