ایران نے خامنہ ای کی آخری رسومات میں بی جے پی اور کانگریس کے صدور کو بھی مدعو کیا
نئی دہلی، یکم جولائی (ہ س) ایران نے فروری میں امریکی اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے اپنے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس پارٹی کے صدور کے ساتھ ساتھ پارٹی کے دیگر رہنماوں کو باضابطہ د
ایران


نئی دہلی، یکم جولائی (ہ س) ایران نے فروری میں امریکی اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے اپنے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس پارٹی کے صدور کے ساتھ ساتھ پارٹی کے دیگر رہنماوں کو باضابطہ دعوت نامے بھیجے ہیں۔

کانگریس ذرائع نے بتایا کہ صدر ملکارجن کھڑگے کو ایران سے دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور امید ہے کہ پارٹی جلد ہی باضابطہ اعلان کرے گی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بی جے پی صدر نتن نوین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ تاہم پارٹی کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی حکومت کی جانب سے وزیر مملکت برائے خارجہ امور پبیترا مارگریٹا اور بہار کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین تہران میں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ وفد 4 جولائی کو منعقد ہونے والی سوگ کی تقریب میں ہندوستان کی نمائندگی کرے گا۔

ایران کے سرکاری میڈیا آئی آر این اے کے مطابق، جنازے کی تقریبات 5 سے 9 جولائی تک منعقد کی جائیں گی۔ خراج عقیدت کی تقریبات 4 اور 5 جولائی کو تہران کے امام خمینی مسجد کے نماز گاہ میں منعقد کی جائیں گی۔ اس کے بعد 6 اور 7 جولائی کو دارالحکومت تہران اور مرکزی ایرانی شہر قم میں جنازے نکالے جائیں گے۔ آخری رسومات 9 جولائی کو مشہد مقدس میں ادا کی جائیں گی جہاں مرحوم کی تدفین حرم امام رضا کے احاطے میں کی جائے گی۔

ایرانی میڈیا کا اندازہ ہے کہ تقریبات میں 1.2 سے 2 کروڑ افراد شرکت کر سکتے ہیں۔ اس لیے پورے تہران میں حفاظتی، نقل و حمل اور صحت کی دیکھ بھال کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ خامنہ ای کی عمر 86 سال تھی اور وہ گزشتہ 36 سال سے سپریم لیڈر کی حیثیت سے ایران پر حکومت کر رہے تھے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande