ایل جی 2 جولائی کو بھگوتی نگر بیس کیمپ سے امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو روانہ کریں گے
ایل جی 2 جولائی کو بھگوتی نگر بیس کیمپ سے امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو روانہ کریں گے جموں، یکم جولائی (ہ س)۔ ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار نے کہا ہے کہ شری امرناتھ یاترا 2026 کے پہلے قافلے کو 2 جولائی کی صبح 4 بجے بھگوتی نگر یاتری نیواس سے لیفٹینن
Amarnath


ایل جی 2 جولائی کو بھگوتی نگر بیس کیمپ سے امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو روانہ کریں گے

جموں، یکم جولائی (ہ س)۔ ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار نے کہا ہے کہ شری امرناتھ یاترا 2026 کے پہلے قافلے کو 2 جولائی کی صبح 4 بجے بھگوتی نگر یاتری نیواس سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ یاترا 3 جولائی سے پہلگام اور بالتل دونوں راستوں سے باضابطہ طور پر شروع ہوگی۔ جموں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ یاترا کے پرامن، محفوظ اور کامیاب انعقاد کے لیے جموں ڈویژن کے تمام متعلقہ اضلاع میں انتظامیہ، پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں مکمل طور پر تیار ہیں۔ یاتریوں کے لیے رہائش، آن اسپاٹ رجسٹریشن، آر ایف آئی ڈی کارڈ، طبی سہولیات، لنگر، صفائی، بجلی، پانی اور سیکورٹی سمیت تمام بنیادی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے یاتریوں سے اپیل کی کہ وہ شری امرناتھ جی شرائن بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات اور کٹ آف اوقات کی سختی سے پابندی کریں۔ ان کے مطابق لکھن پور میں صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک آنے والے یاتریوں کو سیکورٹی کے ساتھ جموں روانہ کیا جائے گا، جبکہ اس کے بعد پہنچنے والوں کے لیے رات کے قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔

رمیش کمار نے بتایا کہ جموں ڈویژن میں تقریباً 55 ہزار یاتریوں کی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے، جبکہ مختلف مقامات پر 2100 بیت الخلاء نصب کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سیاحتی مقامات کی سیر کے لیے خصوصی اے سی بسوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے اور آٹو، ای رکشہ و ٹیکسیوں کے کرایے مقرر کر دیے گئے ہیں تاکہ یاتریوں سے زائد کرایہ وصول نہ کیا جا سکے۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں بھیم سین توتی نے کہا کہ امرناتھ یاترا کے لیے اس سال سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے یاتریوں کو ہدایت دی کہ وہ صرف قومی شاہراہ نمبر 44 کے ذریعے سفر کریں، جبکہ مغل روڈ اور دھار روڈ پر یاترا گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ آئی جی پی نے یاتریوں کو جعلی ویب سائٹس اور غیر مجاز واٹس ایپ گروپس سے ہوشیار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن صرف شری امرناتھ جی شرائن بورڈ کے سرکاری پلیٹ فارم کے ذریعے ہی کرائی جائے۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande