
نوئیڈا، 7 جون (ہ س)۔ اتوار کے روز اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کے نوئیڈا میں دادری ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص ٹرین کی زد میں آگیا۔ اس واقعے میں ان کی موت ہو گئی۔
دادری ریلوے اسٹیشن جی آر پی چوکی کے انچارج جتیندر سنگھ نے بتایا کہ جارچہ دادری کے رہائشی رام داس کے بیٹے روہت (34) آج سہ پہر ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی زد میں آگیا۔ اس واقعے میں ان کی موت ہو گئی۔ جی آر پی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی