عید الاضحی 2026، صفا بیت المال انڈیا کے زیرِ اہتمام 13,152 قربانیاں، 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد مستفید
حیدرآباد،07جون(ہ س)۔صفا بیت المال انڈیا نے عید الاضحیٰ 2026 کے موقع پر خدمتِ خلق اور فلاحِ انسانیت کی اپنی درخشاں روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تلنگانہ، مہاراشٹر، کرناٹک، اوڈیشہ، بہار، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ کے مختلف سلم اور غربت زدہ علاقوں میں قربا
عید الاضحی 2026، صفا بیت المال انڈیا کے زیرِ اہتمام 13,152 قربانیاں، 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد مستفید


حیدرآباد،07جون(ہ س)۔صفا بیت المال انڈیا نے عید الاضحیٰ 2026 کے موقع پر خدمتِ خلق اور فلاحِ انسانیت کی اپنی درخشاں روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تلنگانہ، مہاراشٹر، کرناٹک، اوڈیشہ، بہار، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ کے مختلف سلم اور غربت زدہ علاقوں میں قربانی کا عظیم انتظام انجام دیا۔ اہلِ خیر کے تعاون، اعتماد اور بھرپور شرکت سے مجموعی طور پر تیرہ ہزار ایک سو باون قربانیاں انجام دی گئیں، جن کے ذریعے انسٹھ ہزار ا?ٹھ سو اسّی مستحق خاندانوں اور جملہ دو لاکھ انچالیس ہزار پانچ سو بیس (2,39,520) ضرورت مند افراد تک قربانی کا گوشت باعزت انداز میں پہنچایا گیا۔صفا بیت المال کی یہ کاوش محروم، نادار اور پسماندہ طبقات کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کی ایک مخلصانہ اور قابلِ قدر کوشش ہے۔ عید الاضحیٰ محض ایک مذہبی فریضے کی ادائیگی کا نام نہیں بلکہ ایثار، قربانی، ہمدردی اور اجتماعی خیر خواہی کا ایک عظیم پیغام بھی ہے۔ صفا بیت المال نے اسی جذبے کو عملی شکل دیتے ہوئے دور دراز دیہاتوں، پسماندہ بستیوں، کچی ا?بادیوں اور ضرورت مند خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچانے کا اہتمام کیا، تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہو سکیں۔اس عظیم مہم کے دوران رضاکاروں اور کارکنان نے نہایت محنت، دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی خریداری، ذبح، تیاری اور گوشت کی منصفانہ تقسیم کے تمام مراحل انجام دیے۔ خصوصی توجہ اس امر پر دی گئی کہ مستحق خاندانوں تک امداد عزت و وقار کے ساتھ پہنچے اور قربانی کے اس عظیم شعیرے کے ثمرات زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد تک منتقل ہوں۔اہلِ خیر کے اعتماد اور تعاون نے اس کارِ خیر کو غیر معمولی وسعت عطا کی، جس کے نتیجے میں ہزاروں خاندانوں کے چہروں پر خوشیوں کی رونق لوٹ ا?ئی اور عید کے مبارک دنوں میں انہیں محبت، احساسِ اپنائیت اور معاشرتی یکجہتی کا عملی احساس حاصل ہوا۔ یہ کامیابی درحقیقت ان تمام مخیر حضرات، معاونین اور خیر خواہوں کی اجتماعی کاوشوں کا ثمر ہے جنہوں نے صفا بیت المال کے پلیٹ فارم پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے حصے کی قربانی مستحقین تک پہنچانے کا اہتمام کیا۔ادارہ صفا بیت المال اپنے تمام معاونین، اہلِ خیر حضرات، رضاکاروں، کارکنان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہے۔نیز اہلِ خیر سے اپیل کرتا ہے کہ وہ صفا بیت المال کے ساتھ اپنا تعاون اور وابستگی برقرار رکھیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک خدمت کا یہ سفر مسلسل جاری رہ سکے اور معاشرے کے محروم طبقات کو سہارا فراہم کرنے کی یہ کوشش مزید مضبوط اور مو?ثر بن سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande