مالویہ نگر آتشزدگی حادثے میں ایک اور موت، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی
نئی دہلی، 7 جون (ہ س)۔ جنوبی دہلی کے حوض رانی کے مالویہ نگر میں لگی آگ میں زخمی ایک اور شخص کی علاج کے دوران ہفتہ کو موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی اس المناک واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والا نائجیریا کا شہری تھا، جو واقعے کے
مالویہ نگر آتشزدگی حادثے میں ایک اور موت، مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہو گئی


نئی دہلی، 7 جون (ہ س)۔

جنوبی دہلی کے حوض رانی کے مالویہ نگر میں لگی آگ میں زخمی ایک اور شخص کی علاج کے دوران ہفتہ کو موت ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی اس المناک واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والا نائجیریا کا شہری تھا، جو واقعے کے بعد سے ہسپتال میں داخل تھا اور اس کی حالت تشویشناک تھی۔

جنوبی ضلع کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس اننت متل نے بتایا کہ نائجیریا کا شہری ہفتے کی رات دیر گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ 3 جون کو مالویہ نگر کے فلوریش اسٹیج بی اینڈ بی میں لگنے والی زبردست آگ میں وہ شدید جھلس گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اس کا مسلسل علاج کر رہی تھی۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے سے کئی غیر ملکی شہریوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے۔ وکیلا فرڈیننڈکی حالت شروع سے ہی نازک رہی اور وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔ تمام تر کوششوں کے باوجود ڈاکٹر اسے بچانے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ 3 جون کو مالویہ نگر کے حوض رانی علاقے میں واقع ایک بی اینڈ بی میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ تیزی سے پوری عمارت میں پھیل گئی اور وہاں موجود کئی افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جس میں 21 لوگوں کی موت ہو گئی تھی ۔ پولیس اس معاملے میں ہوٹل کے مالک اور انتظامیہ کے کئی اہلکاروں کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande