تاریخ کے آئینے میں 8 جون: ہندوستانی تھیٹر کے عظیم معمار حبیب تنویر کی برسی
ہندوستانی تھیٹر کی تاریخ میں 6 جون کا دن معروف ڈرامہ نگار، ہدایت کار، شاعر اور اداکار حبیب تنویر کی برسی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ اپنی مضبوط تخلیقی صلاحیت اور لوک ثقافت (عوامی کلچر) کو تھیٹر سے جوڑنے کے انوکھے انداز کے لیے مشہور حبیب تنویر نے ہند
معروف ڈراما نگار، ہدایت کار، شاعر اور اداکار حبیب تنویر۔ فوٹو فائل


ہندوستانی تھیٹر کی تاریخ میں 6 جون کا دن معروف ڈرامہ نگار، ہدایت کار، شاعر اور اداکار حبیب تنویر کی برسی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ اپنی مضبوط تخلیقی صلاحیت اور لوک ثقافت (عوامی کلچر) کو تھیٹر سے جوڑنے کے انوکھے انداز کے لیے مشہور حبیب تنویر نے ہندوستانی تھیٹر کو ایک نئی پہچان دی۔

حبیب تنویر یکم ستمبر 1923 کو پیدا ہوئے ۔ انہوں نے اپنے پانچ دہائیوں سے زیادہ طویل تھیٹر کے سفر میں سو سے زیادہ ڈراموں کی تحریر، ہدایت کاری اور اسٹیج پیشکش دی۔ ہندوستانی لوک روایات اور ہم عصر سماجی مسائل کو اسٹیج پر اثر انگیز طریقے سے پیش کرنا ان کی سب سے بڑی خصوصیت مانا جاتا ہے۔

ان کے مشہور ڈراموں میں ’’آگرہ بازار‘‘ اور ’’چرن داس چور‘‘ خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ، ’’شطرنج کے مہرے‘‘، ’’لالہ شہرت رائے‘‘، ’’مٹی کی گاڑی‘‘، ’’گاوں کا نام سسرال مور نام داماد‘‘، ’’پونگا پنڈت‘‘، ’’دی بروکن برج‘‘، ’’زہریلی ہوا‘‘ اور ’’راج رکت‘‘ جیسے ڈراموں نے بھی انہیں ملک اور بیرونِ ملک میں شہرت دلائی۔

حبیب تنویر نے چھتیس گڑھ کی لوک ناٹیہ روایات اور دیہی فنکاروں کو قومی اسٹیج پر قائم کرنے میں اہم کردار نبھایا۔ ان کے ڈراموں میں عام عوامی زندگی، سماجی عدم مساوات اور انسانی جذبات اہم موضوعات رہے۔

طویل بیماری کے بعد 6 جون 2009 کو بھوپال میں 85 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کے جانے کے ساتھ ہندوستانی تھیٹر نے ایک ایسے فنکار کو کھو دیا، جس نے تھیٹر کو عوامی مسائل سے جوڑتے ہوئے اسے نئی بلندیوں تک پہنچایا۔

دیگر اہم واقعات:

1557 - انگلینڈ نے فرانس کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1658 - اورنگزیب نے آگرہ کے قلعے پر قبضہ کیا۔

1824 - نوح کشنگ نے واشنگ مشین کا پیٹنٹ کرایا۔

1909 - زلزلے اور سونامی نے انڈونیشیا کے جزیرے سماترا پر واقع کورینچی شہر کو تباہ کر دیا، جس کی وجہ سے 230 افراد ہلاک ہو گئے۔

1929 - مارگریٹ بانڈ فیلڈ کو وزیر محنت مقرر کیا گیا۔ وہ یونائیٹڈ کنگڈم کی کابینہ میں پہلی خاتون وزیر بنی تھیں۔

1936 - ’انڈین اسٹیٹ براڈکاسٹنگ سروس‘ کا نام بدل کر ’آل انڈیا ریڈیو‘ کر دیا گیا۔

1940 - نیپچونیم عنصر کی دریافت کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ پہلا ایسا کیمیائی عنصر تھا، جس کا پروٹان نمبر یورینیم سے زیادہ تھا۔

1948 - ہندوستان کی پہلی فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان ہوائی سروس شروع کی۔

1949 - سیام کا نام بدل کر تھائی لینڈ کیا گیا۔

1955 - اپنی نوعیت کے پہلے مقدمے میں برطانیہ میں ایک مرد کو دوسرے مرد کے ساتھ زنا بالرِضا کی کوشش کے معاملے میں سزا سنائی گئی۔

1967 - اسرائیل نے امریکہ کے جہاز یو ایس ایس لبرٹی پر حملہ کیا۔

1983 - مارگریٹ تھیچر کی قیادت میں کنزرویٹو پارٹی نے برطانیہ کے عام انتخابات میں اپوزیشن لیبر پارٹی کی 209 نشستوں کے مقابلے 397 نشستیں حاصل کر کے دوسری بار اکثریت حاصل کی۔

1984 - آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں ہم جنس پرستی کو قانونی قرار دیا گیا تھا۔

1986 - اقوامِ متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل کرٹ والڈہیم آسٹریا کے صدر منتخب ہوئے۔

1997 - پیرس میں فرینچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے مہیش بھوپتی نے مکسڈ ڈبلز کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کی۔

2001 - برطانوی پارلیمانی انتخابات میں ٹونی بلیئر کی لیبر پارٹی کو دوبارہ اکثریت حاصل ہوئی، روس کے اسلحہ ڈپو میں آگ لگنے سے 5 میزائل پھٹ گئے۔

2002 - فلپائن کے صدر نے دہشت گرد تنظیم ابو سیاف کے خلاف مہم شروع کرنے کا حکم دیا۔

2004 - دبئی ہوائی اڈے پر مسافروں پر 30 درہم یا 8.2 ڈالر اضافی فیس کا بوجھ ڈالا گیا۔

2004 - ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں 122 سال بعد دوبارہ زہرہ کی منتقلی (وینس ٹرانزٹ) کا حیرت انگیز نظارہ دیکھا گیا۔

2006 - القاعدہ کا لیڈر ابو مصعب الزرقاوی عراق میں ایک فضائی حملے میں مارا گیا۔

2008 - اتر پردیش کے ماہی پروری کے وزیر جمنا نیشاد کو وزیر اعلیٰ مایاوتی نے برطرف کر دیا۔

2008 - جنوبی صومالیہ میں دہشت گردوں نے برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے ایک مقامی صحافی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

2014 - روس کی ٹینس کھلاڑی ماریا شارا پووا نے سیمونا ہالیپ کو ہرا کر فرینچ اوپن کا خطاب جیتا۔

2014 - کراچی (پاکستان) کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande